کراچی کی کچی آبادیوں میں غیر قانونی بلڈنگز کو گرانے کے نوٹسز جاری

کراچی کی کچی آبادیوں میں غیر قانونی بلڈنگز کو گرانے کے نوٹسز جاری

کراچی…سندھ کچی آبادی اتھارٹی نے کراچی کی کچی آبادیوں میں غیر قانونی تمعیر بلڈنگس کو گرانے کے نوٹسز جاری کردیے۔ ڈایریکٹر کچی آبادیعبدالغنی جوکہیو کے مطابق پہلے مرحلے میں راجپوت کالونی، عیسا نگری، ویلفیئر کالونی میں غیر قانونی بنائی گئی عمارات کو نوٹس جاری کیے۔اپر گزری، لوئر گزری، سلطان آباد، شاہ رسول کالونی، ہزارہ کالونی میں بنی غیر قانونی بلڈنگس دوسرے مرحلے مین گرائی جائیں گی۔کراچی کے 100 سے زائد کچی آبادیوں میں غیر قانونی بلڈنگس بنائی گئی ہیں۔کچی آبادیوں میں قانون کے تحت ایک سے دو منظلہ عمارت بنانے کی اجازت ہے۔قبضہ مافیا بلڈروں نے کچی آبادیوں میں قبضے کرکے غیر قانونی عمارات بنائی ہیں۔کراچی کی کچی آبادیوں میں جتنی بھی غیر قانونی عمارات بنائی گئی ہیں،ان کو مسمار کرنے کے لیے خصوصی سیل قائم کردیا گیا ہے۔کچی آبادیوں میں بلند ترین عمارات بنانا غیر قانونی ہیں۔ 

About Rizwan Malik

Scroll To Top