لندن سے لیکر اوسلو تک, اوسلو سے لیکر واشنگٹن ڈی سی تک، واشنگٹن ڈی سی سے لیکر بیلجیئم، برسلز تک، برسلز سے لیکر پیرس تک، پیرس سے لیکر جرمنی دیوار برلن تک، دیوار برلن سے لیکر اٹلی تک، اٹلی سے لیکر آسٹریلیا تک، آسٹریلیا سے لیکر جنیوا تک، جنیوا سے لیکر ٹین ڈاننگ اسٹریٹ تک، ٹین ڈاننگ اسٹریٹ سے لیکر مڈل ایسٹ تک، مڈل ایسٹ سے لیکر نیویارک تک، نیویارک سے لیکر انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس اور اقوام متحدہ تک مسئلہ کشمیر پر ہندوستان لابی بلخصوص یورپ، امریکہ اور برطانیہ میں کسی کی سٹریٹ پاور سے خوفزدہ ہے تو وہ واحد شخص بیرسٹر سلطان محمود چوہدری ہے جو کسی حکومتی عہدہ کے بغیر اپنی ایک کال ہر بھارت کے خلاف کامیاب ریلیاں اور احتجاجی مظاہرے آرگنائز کرنے کیلئے ہزاروں افراد کو اکٹھا کر سکتا ہے۔ خطہ آزاد جموں و کشمیر کے عوام الناس اور بیرون ممالک آباد کشمیری تارکین وطن کے دلوں میں اس وقت مسرتوں کی لہر دوڑ گئی جب پاپولر کشمیری لیڈر قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود نے گزشتہ ماہ ستمبر کے آخری ہفتے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سمیت اقوام متحدہ میں او آئی سی کے مستقل مندوب اگسم مہدیو، واشنگٹن میں امریکی کانگریس مین ، سینٹر تھنک ٹیکنس کے علاہ اقوام متحدہ کے دیگر اہم ترین عہدیداران سے اپنی اعلی سطحی ملاقاتوں میںمقبوضہ کشمیرمیں ہونے والے بھارتیمظالم،مقبوضہ کشمیرمیں جاری انسانی حقوق کی پامالی اورمسئلہ کشمیرپر تفصیلی بریفنگ دی۔قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے پہلی بار آزاد ریاست کے متحرک ترین صدر کی حیثیت سے نہ صرف بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے جنرل اسمبلی سے خطاب کے موقع پر کشمیریوں کے بڑے احتجاجی مظاہروں کی قیادت کی ہے بلکہ وہاں پر اہم ملاقاتوں کے دوران UN سیکرٹری جنرل سمیت تمام ذمہ داران کو مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے غیر ریاستی باشندوں کو غیر قانونی طریقہ کار سے بیالیس لاکھ جعلی ڈومیسائل دئیے جانے کی انتہائی خوفناک اور خطرناک سازش کے متعلق خبردار کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے او آئی سی کے کشمیر کونٹیکٹ گروپ کے اجلاس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب میں مسئلہ کشمیر کے حل اور مقبوضہ کشمیر کی تشویش ناک صورت حال سے کونٹیکٹ گروپ کے نمائندہ ممبران اور Intellectuals کو آگاہ بھی کیا۔راقم السطور سفارتی و دفاعی امور کا طالب علم ہونے کے ناطے ورلڈ ڈپلومیسی International Relations اور فارن پالیسی پر لکھی گئی بہت سے معروف Authors کی کتابوں، فرینڈز ناٹ ماسٹرز، ڈپلومیسی آف ہنری کسنجر اور اانٹرنیشنل ریلیشنز پر تھنک ٹینکس کی کئی اقسام کی کتابوں Pakistan’s National Interest, An Overview of Pakistan Foreign Policy, 21 Century Foreign Policy, Perception and Misperception, The Globalization of World Politics، Pakistan and World Affairs, Pakistan’s Relations with its Neighbors, Pakistan’s Relations with Super Powers, Pakistan’s Relations with Muslim World, Kashmir, A Disputed Legacy, War and Foreign Policy,، The Art of War، Bureaucratic Politics and Foreign Policy, Soft Power etc.سے واقفیت کی غرض سے انکے گہرے مطالعہ کیساتھ عرصہ پندرہ سولہ سال سے انگریزی اور اردو اخبارات میں ملکی سلامتی پر اپنا نقظہ نظر پیش کرتا چلا آرہا ہے۔ راقم اپنے تجزیات، تجربات اور مشاہدات کی روشنی میں یہ بات بلا تامل کہہ سکتا ہے کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کی ترجمانی کرتے ہوئے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نیاپنے ذاتی اثرورسوخ سے برطانوی پارلیمنٹ، یورپین پارلیمنٹ، کینیڈین پارلیمنٹ، نارویجین پارلیمنٹ کے علاہ، ہاس آف لارڈز، ہاس آف کامنز، امریکن ہاس آف کانگریس میں مسئلہ کشمیر پر کشمیر کمیٹیاں بنوا کر اور دنیا میں بھارت اور بھارتی لابیوں کو دھول چٹا کر عملی طور پر مضبوط اور مقبول کردار ادا کرتے ہوئے ایک عظیم کشمیری لیڈر ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسلام آباد میں موجود سفارتی حلقے آزاد جموں و کشمیر میں اگر کسی شخصیت کی حقیقی لیڈرشپ کے قائل ہیں تو وہ واحد سیاستدان بیرسٹر سلطان محمود چوہدری ہی ہے جس نے اپنی Recognition بغیر حکومتی عہدوں کے بنائی ہے۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری جو آج صدر آزاد ریاست جموں و کشمیر ہیں میرپور ایل اے تھری سے انکی طرف
سے خالی کی گئی اسمبلی نشست پر گزشتہ روز ہونے والے ضمنی انتخابات میں چوہدری یاسر سلطان ( انکے بیٹے) نے بہت بڑے مارجن سے کامیابی حاصل کی ہے۔خیال رہے کہ پوری دنیا میں اپنا Influence رکھنے والے طاقتور ترین ممالک کے دارالحکومتوں اور بڑے شہروں میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت اور جبر کے خلاف کامیاب ملین مارچز کے انعقاد کرنے کا نامدار، شاندار اور تاریخ ساز کارنامہ آج تک صرف اور صرف بیرسٹر سلطان کے حصے میں ہی آ سکا ہے۔ چھوٹا منہ اور بڑی بات کے مصداق مگرBeforehand, I am very much surefooted to present my Idea and Argument in this regard, کہ اپنی الگ ہی گریس اور سیاسی و سفارتی انفولینس رکھنے والے میدان سیاست کے شاہسوار، ہیوی ویٹ سیاستدان صدرِ آزاد ریاست جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کیوجہ سے آنے والے پانچ سالوں میں صدرِ ریاست کے عہدے کو وقار و اختیار اور حکومتی و سیاسی معاملات میں ایک ممتاز حیثیت حاصل ہوگی۔
۔۔۔