اوورسیز کی پہچان :میاں طارق جاوید

اوورسیز کی پہچان :میاں طارق جاوید

تحریر :ندیم افضل پراچہ 

کون جانتا تھا کہ آج سے تقریبا دو سال پہلے لندن کے ایک فلیٹ کے ایک چھوٹے سے کمرے میں دیکھا جانے والا خواب حقیقت کاوہ روپ دھار لے گا کہ دنیا انگشت بدنداں رہ جائے گی کون جانتا تھا کہ دو سال کی قلیل مدت میں ہزاروں پاکستانی اس خواب کی تعبیر کا حصہ بنیں گے

وہ خواب تھا پاکستان اورسیز گلوبل کمیونٹی کے قیام کا جس کو شرمندہ تعبیر کیا میاں طارق جاوید صاحب نے جو خود بھی ایک اوورسیز پاکستانی ہے یہ انہی کا خواب تھا کہ تمام اوورسیز پاکستانیوں کا سیاست اور مذہب سے الگ ایسا پلیٹ فارم ہونا چاہیے جہاں وہ متحد ہو کے اپنے حقوق کے لئے پرامن طریقے سے آواز اٹھا سکے
میاں طارق جاوید ایک ہمہ جہت شخصیت کے مالک ہیں کبھی تو ایک بزنس مین کے روپ میں برطانیہ اور اسپین میں کاروبار کرتے نظر آتے ہیں تو کبھی محترمہ بے نظیر بھٹو اور عمران خان جیسی قدآور سیاسی شخصیات کے ساتھ ایک اوور سیز پاکستانی کے طور پر ملک کی خدمت میں مصروف عمل نظر آتے ہیں
کہیں ان کی شخصیت میں ایسا درد مند اوورسیز پاکستانی جھلکتا ہے جو اپنے اوورسیز بہنوں اور بھائیوں کے لیے صدق دل سے کوشش کرنا چاہتا ہے
پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل کے قیام اور اسے کامیاب بنانے کے لیے ملکوں ملکوں سفر کبھی متحدہ عرب امارات کبھی سعودی عرب تو کبھی یورپ یہ میاں طارق جاوید صاحب کی ہی کوشش ہے اور انہی کی شبانہ روز محنت کا نتیجہ ہے کہ آج پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل دنیا کے 90 ممالکمیں اپنا وجود رکھتی ہے
دنیا کے نوے ممالک میں اوورسیز پاکستانیوں کی شناخت قائم کرنا اور ان کو آپس میں جوڑ کے رکھنا ایک ایسا کارنامہ ہے جس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے جس کی نظیر پوری پاکستانی تاریخ میں نہیں ملتی
پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل پوری دنیا میں اوورسیز پاکستانیوں کی ایک نمائندہ جماعت بن کر ابھری ہے اور میاں طارق جاوید صاحب اورسیزکمیونٹی گلوبل کا چہرہ ہے اس کی پہچان ہے
پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل اب نام نہیں ایک برینڈ ہے جس نے نہ صرف پوری دنیا میں پھیلے ہوئے تمام اوورسیز پاکستانیوں بلکہ حکومت اور باقی تمام ارباب اختیار کو بھی اورسیز کے حقوق کے متعلق آگاہی دی ہے
پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل کے اہم مطالبات میں اوورسیز پاکستانیوں کے لئے ووٹ کا حق مخصوص نشستوں پر اوورسیز کو پارلیمنٹ اور سینٹ میں نمائندگی اور اوورسیز کے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک پر آواز بلند کرنا ہے جس میں انہیں کافی حد تک کامیابی بھی حاصل ہوئی ہے
اوورسیز کمیونٹی گلوبل کے متعلق اگر آپ تفصیل میں جاننا چاہتے ہیں تو برائے مہربانی ویب سائٹ وزٹ کریں ۔


www.poc.com.pk

About Rizwan Malik

Scroll To Top