اللہ نے چاہا تو عمران خان سرخرو ہوں گے ،انصافیان پریشان نہ ہوں، نینا شیرازی
کراچی : تحریک انصاف سندھ کی رہنماء نینا شیرازی نے کہا ہے وزیراعظم عمران خان سرخرو ہوں گے اگر اللہ نے چاہا تو سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا۔ایک بیان میں انہوں نے کہا
میں تمام انصافیان سے کہنا چاہتی ہوں کے آپ لوگ پریشان نہ ہوں انشاء اللہ سب ٹھیک ہو گا اور ہمیں جلد ان لوٹوں اور غداروں سے چھٹکارا مل جائے گا بے شک اللہ تعالی بہتر چال چلنے والا ہے جلد دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا غداروں کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔انہوں نے کہا ہم چٹان کی طرح عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں ۔انہوں نے یہ معروف گانا دہرایا تم جیتوں یا ہاروں ہمیں تم سے پیار ہے۔