مولانا فضل الرحمان کو دو سو سے زائد ارکان اسمبلی کی حمایت حاصل ہے پارلیمنٹ میں نفاذ شریعت کا بل پیش کرنے کا یہ سنہری موقع ہے، نینا شیرازی

مولانا فضل الرحمان کو دو سو سے زائد ارکان اسمبلی کی حمایت حاصل ہے پارلیمنٹ میں نفاذ شریعت کا بل پیش کرنے کا یہ سنہری موقع ہے، نینا شیرازی

اسلام آباد:تحریک انصاف سندھ کی رہنماء نینا شیرازی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت جماعت اسلامی, پی ٹی آئی اور ق لیگ کو چھوڑ کر پاکستان کی باقی تمام جماعتوں کی قیادت ہے اور تقریبا دو سو ممبران پارلیمنٹ کی حمایت حاصل ہے۔ پارلیمنٹ میں شریعت کے نفاذ کا بل پیش کرکے ملک میں اسلامی نظام حکومت قائم کرنے کا یہ بہترین موقع ہے۔ایک بیان میں نینا شیرازی نے کہا کہ اگر ان کی سیاسی جد وجہد واقعی اسلامی نظام کے نفاذ اور شریعت کی بالادستی کے لئے ہے تو وہ یہ نادر اور سنہری موقع ہاتھ سے نہ جانے دیں گے۔ اگر وہ مختلف نظریات اور سیاسی مفادات کے حامل افراد اور جماعتوں کو عمران خان کی حکومت گرانے کے لئے متحد کر سکتے ہیں تو نفاذ اسلام اور شریعت کے بل کو پاس کرانے کے لئے اب ان کے پاس کوئی عذر باقی نہیں رہا۔ اگر وہ ایسا نہیں کرتے یا اس کے لئے اسی طرح کی سنجیدہ کوشش نہیں کرتے جیسی کوشش انہوں نے عمران خان کی حکومت کو گرانے کے لیے کی ہے اور کامیاب ہوئے ہیں تو پھر خدارا اپنے مفادات کی سیاست کے لئے اسلام کا نام استعمال کرکے سادہ لوح مسلمانوں کو بے وقوف بنانا چھوڑ دیں۔

About Rizwan Malik

Scroll To Top