مرحوم کی آخری نشانی

مرحوم کی آخری نشانی

تم اپنی بیوی سے پہلی بار کیسے ملے؟ میں نے اپنے دوست سے پوچھا۔”کتے کی وجہ سے”۔کتے کی وجہ سے؟؟؟ میں نے حیران ہو کر کہاہاں! کتے کی وجہ سے۔
میں اپنے کتے کو لے کر عصر کے بعد پارک میں سیر کیلیے جا رہا تھا۔ وہ راستے میں ملی، مجھ سے پوچھا کتا بیچو گے؟؟ میں نے کہا نہیں۔ تھوڑی دیر ہم میں گفتگو ہوئی، ایک دوسرے کے موبایل نمبر ہم نے لیے اور اپنے اپنے راستے چل دیے۔
پھر؟؟پھر ہم روزانہ فون پر گفتگو کرتے، وہ مجھ سے کتے کے بارے میں پوچھتی. اسے وہ بہت پسند تھا۔ایک دن ہم نے فیصلہ کیا کہ ہم شادی کر لیتے ہیں، اس طرح کتا ہم دونوں کا ہو جائے گا۔ چنانچہ ہم نے شادی کر لی۔ چند سال گزر گیے۔ اس دوران ہمارے ہاں ایک بیٹا اور بیٹی پیدا ہوئے
۔ارے واہ… پھر؟پھر ایک دن کتا مر گیا۔میں نے بیگم سے کہا کہ کتے کی وجہ سے تم نے مجھ سے شادی کی تھی۔ وہ مر چکا ہے۔ کیا مجھے چھوڑ دو گی؟”ہرگز نہیں… میں تو تصور بھی نہیں کر سکتی”۔ بیوی نے انکار کر کے مجھے تسلی دی۔ کیوں؟؟”تم مرحوم کی آخری نشانی ہو نا” بیگم نے جھٹ سے جواب دیا۔(عربی سے ماخوذ)

About Rizwan Malik

Scroll To Top