3ہزار گھرانوں میں راشن اور امدادی سامان تقسیم کیا گیا.متاثرین سیلاب کی مدد اور خدمت ہمارا فرض ہے، سردار شاہد احمد لغاری
اسلام آباد :ہلال احمر پاکستان کے زیر اہتمام سیلاب متاثرہ ضلع دادو میں دو ہزار سیلاب زدگان میں راشن پیکج اور ایک ہزار گھرانوں میں فیملی ٹینٹ سمیت دیگر امدادی سامان تقسیم کیا گیا.
راشن پیکج میں آٹا 20 کلو، چاول باسمتی 15 کلو، کوکنگ آئل، چینی، دالیں دو قسم ، چاے کی پتی، مصالحہ جات وغیرہ شامل جب کہ امدادی سامان میں فیملی ٹینٹ، تارپولین شیٹس، ہاہیجین کٹ، شیلٹر ٹول کٹ، مچھر دانیاں، کچن کا سامان، لیمپ، ووڈ برننگ سٹوو، صابن 40 عدد شامل ہیں.
اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریسپانس ذوالفقاراحمد کے مطابق رمضان المبارک میں سیلاب متاثرین کو راشن اور امدادی سامان کی فراہمی چیئرمین ہلال احمر پاکستان سردار شاہد احمد لغاری کی انسانیت دوستی کا عملی ثبوت ہے.
سردار شاہد احمد لغاری کا کہنا ہے کہ سیلاب زدگان کی مدد کو ہلال احمر پاکستان نے فریضہ سمجھ کر نبھایا ہے.مستفید ہونے والے افراد کا کہنا ہے مشکل کی اس گھڑی میں ہلال احمر نے ہماری مدد کر کے دل جیتے ہیں