قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر شاہین آفریدی کی پہلی بار اپنی اہلیہ انشا آفریدی بارے بات چیت
شاہد آفریدی غصے والے لگتے ضرور ہیں اصل میں غصہ کرتے نہیں ہیں، نجی ٹی وی کو انٹرویو
اسلام آباد:پاکستان کے میچ وننگ بولر مایہ ناز کرکٹر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ ان کی اہلیہ انشاء انہیں بولر کے ساتھ ساتھ ایک اچھے بیٹسمین کے طور پر بھی دیکھنا چاہتی ہیں،سسر کو لالا ہی پکارتا ہوں ،شادی سے پہلے اہلیہ سے کوئی خصوصی ملاقات نہیں ہوئی تھی، گھر میں آنے جانے کے باعث انہیں دیکھا ہوا تھا۔ ان خیالات کا اظہار معروف کرکٹر شاہین آفریدی نے ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ اس دوران انہوں نے اپنی پیشہ ورانہ سمیت نجی زندگی سے متعلق بھی بات کی۔
ان کاکہنا تھا کہ وہ اب بھی اپنے سسر شاہد آفریدی عرف بوم بوم لالا کو لالا ہی پکارتے ہیں، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی غصے والے لگتے ہیں اصل میں غصہ کرتے نہیں ہیں۔
شاہین آفریدی کاکہنا تھا کہ ان کی شادی سے قبل اہلیہ انشا آفریدی سے کوئی خصوصی ملاقات نہیں ہوئی تھی، بس گھر میں آنا جانا اور دعوتوں میں اہلیہ کو دیکھا ہوا تھا۔
فاسٹ بالر شاہین آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ بالنگ تو میں کرتا ہی ہوں مگر اہلیہ سے جب کرکٹ سے متعلق بات ہوتی ہے تو وہ مجھے بیٹنگ کرنے کا بھی کہتی ہیں، اہلیہ حوصلہ افزائی کرنے والی ہیں۔