اسلام آباد:پاکستانی تحریک انصاف کے دیرینہ کارکن اور رہنماء عامر مغل اسلام آباد کے حلقہ این اے 46 سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے ۔ان کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جاچکے ہیں۔
پی ٹی آئی کے رہنماء عامر مغل کے بیٹے سعد عبداللہ مغل نے ان کے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔اسلام آباد آنتظامیہ نے عامر مغل پر درجنوں مقدمات درج کررکھے ہیں ۔انتظامیہ کی جانب سے کچھ عرصے میں عامر مغل اور ان کے خاندان کو شدیدمشکلات سے گزرنا پڑا۔
عامرمغل 9 سال اسلام آباد ریجن کے صدراور ترجمان پنجاب حکومت بھی رہ چکے ہیں۔عامر مغل اس وقت مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات اور چیف آرگنائزر ریجنل میڈیا ڈیمارٹمنٹ اسلام آباد کے فرائض سرانجام د ے رہے ہیںعمران خان اور عمر ایوب کی خصوصی ہدائت پر عامرمغل نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔
کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت سعد عبداللہ کے ساتھ PTI وکلا کی بھاری تعداد موجود تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔