صوبوں کے بعد وفاق کا بھی رمضان کیلئے دفتری اوقات میں کمی کا اعلان

اسلام آباد: صوبوں کے بعد وفاق میں بھی رمضان کیلئے دفتری اوقات میں کمی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
مرکز میں نو منتخب حکومت نے رمضان کے دوران کام کے اوقات میں کمی کا اعلان کیا ہے تاکہ مسلمان رمضان المبارک کے دوران زیادہ سے زیادہ اپنے رب کو یاد کر سکیں۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے شیئر کیے گئے نوٹیفکیشن میں اگلے ہفتے سے وفاقی سرکاری ملازمین کے دفتری اوقات میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن
میں کہا گیا ہے کہ وفاقی سرکاری دفاتر کے لیے باقاعدہ دفتری اوقات صبح 9 بجے سے دوپہر 3 بجے تک ہوں گے، اور یہ جمعہ کو صبح 9 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک ہوں گے۔ہفتے میں چھ دن کام کرنے والے دفاتر کے ملازمین صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک کے اوقات پر عمل کریں گے۔
اس سے قبل، سندھ، بلوچستان اور دیگر صوبائی حکومتوں نے لوگوں کو روزہ رکھنے کی سہولت کے لیے مقدس اسلامی مہینے کے لیے دفاتر کے اوقات کار میں ترمیم کی تھی۔

About Rizwan Malik

Scroll To Top