ڈرامہ ”میں ایک کہانی” کی تحریر وہدایات وقار عظیم کی ہیں، جبکہ کرداروں میں شازیہ شیخ اور رانی شامل ہیں
راولپنڈی(کلچرل رپورٹر)پنجا ب آرٹس کونسل کے زیر اہتمام صوبائی تھیٹر فیسٹیول میں راولپنڈی ڈویژون کے ڈرامہ ”میں ایک کہانی” نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ڈرامے کو تحریر وہدایات وقار عظیم نے دی ہیں۔ کھیل کے کرداروں میں شازیہ شیخ اور رانی شامل تھے۔خواتین کے حقوق اور گھریلو تشدد پر مبنی ڈرامے نے ڈویژنل مقابلوں میں پہلا انعام حاصل کیا تھا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر آرٹس کونسل محمد شکور نے صوبے بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر شازیہ شیخ کو مبارکباد دی۔محمد شکور کا مزید کہنا تھا کہ اصلاحی موضوعات پر لکھے ڈرامے حقیت سے قریب تر ہوتے ہیں،جس کی وجہ سے ان کے اثرات بھی دیر پا ہوتے ہیں۔آرٹس کونسل ہمیشہ سے فیملی ڈراموں کو پروان چڑھانے کے لیے کوشاں ہے۔اسٹیج ڈرامہ کا سنہری دور تب واپس آئے گا جب فیملیز ڈرامہ دیکھنے تھیٹرز کا رخ کریں گئی۔ڈپٹی ڈائریکٹر کا مزید کہنا تھا کہ عوام کو بہترین تفریخ مہیا کرنا آرٹس کونسل کی اولین ترجیح ہے۔آرٹس کونسل کا پلیٹ فارم معیاری ڈراموں کے لیے ہمیشہ کھلا ہے۔ہماری کوشش ہے، کہ عوام کو معیاری تفریخ فراہم کی جائے،تاکہ لوگوں کا اسٹیج ڈراموں پر اعتماد بحال ہو۔