کامسٹیک اور ایل آر بی ٹی کا مظفر گڑھ میں آئی کیمپ کا انعقاد

کامسٹیک اور ایل آر بی ٹی کا مظفر گڑھ میں آئی کیمپ کا انعقاد

اسلام آباد : کمیٹی برائے سائنسی اور تکنیکی تعاون (کامسٹیک) نے لیٹن رحمت اللہ بینوولینٹ ٹرسٹ (ایل آر بی ٹی) اور مقامی کمیونٹی کے تعاون سے، بستی میرانی، موری سہارو، تحصیل علی پور، ضلع مظفر گڑھ کے دور افتادہ علاقے میں 12 روزہ مفت آئی کیمپ کامیابی سے منعقد کیا۔اس کیمپ کا مقصد معاشرے کے پسماندہ طبقات کو آنکھوں کی دیکھ بھال کی ضروری خدمات فراہم کرنا ، آنکھوں کی صحت کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا اور موتیا کی سرجری کے ذریعے بینائی بحال کرنا تھا ، تاکہ لوگوں کو ان کی بینائی دوبارہ حاصل ہو سکے۔
ایل آر بی ٹی کی پرعزم میڈیکل ٹیم نے ایک ہزار سے زاہد مریضوں کو خدمات فراہم کیں اور انہیں مفت ادویات اور چشمے فراہم کیے۔ مزید برآں، مزید تشخیص اور موتیا کی سرجری کے لییایک سو اٹھاسی افراد کی شناخت کی گئی۔منتخب مریضوں کو دور دراز کے مقامات سے لاکرملتان میں ایل آر بی ٹی سیکنڈری ہسپتال پہنچایا گیا۔ جہاں، ان کے اعلی معیار کی موتیا بند آپریشن کئے گئے ، جس کے نتیجے میں بصارت میں بہتری اور معیار زندگی بہتر ہوا۔ کل 169 افراد کے موتیا کے آپریشن کیے گئے۔
آنکھوں کے کیمپ سے متعلق تمام اخراجات بشمول ادویات، چشمے اور مریضوں کی دور دراز علاقوں سے نقل و حمل کے اخراجات کامسٹیک نے ادا کیے۔
پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری، کوآرڈینیٹر جنرل کامسٹیک نے کہا ہے کہ ہمیں بینائی بحال کرنے اور ان لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کرنے پر فخر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ مشترکہ کاوش کامیابی کی ایک مثال ہے۔ جو شراکت داری کے ذریعے حاصل کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے ایل آر بی ٹی کی قیادت اور اس کے ماہرین کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

About Rizwan Malik

Scroll To Top