ڈاکٹر خالد مقبول کا ٹیکنالوجی کی ترقی کے لیے ٹھوس اقدامات پر زور

ڈاکٹر خالد مقبول کا ٹیکنالوجی کی ترقی کے لیے ٹھوس اقدامات پر زور


اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ٹیکنالوجی کی ترقی، چیلنجز سے نمٹنے اور وزارت کی فعالیت بڑھانے کے لیے ٹھوس اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔ وفاقی وزیر ڈاکٹر مقبول صدیقی نے وزارت کے مختلف ونگز کے سربراہان کے ساتھ گفتگوکے دوران، وزارت کے کاموں کو ہموار کرنے اور موجودہ مسائل سے نمٹنے کے لیے تعاون پر زور دیا۔ اجلاس میں ‘حلال’ تجارت کو فروغ دینے اور درآمدات کی نگرانی میں پاکستان حلال اتھارٹی کے کردار پر روشنی ڈالی گئی۔
وفاقی وزیر کو آگاہ کیا گیا کہ کراچی میں کونسل فار ورکس اینڈ ہاو سنگ ریسرچ کو بہتر کارکردگی کے لیے تنظیم نو کی ضرورت ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ٹیکنالوجی کمرشلائزیشن کارپوریشن آف پاکستان کو ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ ایجنسی (IRADA) سے تبدیل کیا جائے گا تاکہ تکنیکی ترقی کے لیے تعاون کو بڑھایا جا سکے۔
الیکٹرانک گاڑیوں پر نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹرانکس کے کام اور ہائی ڈیمانڈ چپ ڈیزائن کی آگاہی بھی زیر بحث آئیں، جو پاکستان میں ٹیکنالوجی کو آگے بڑھانے پر توجہ مرکوز کرتی ہیں۔

About Rizwan Malik

Scroll To Top