بڑے کرم کے ہیں یہ فیصلے ،یہ بڑے نصیب کی بات ہے ،یوکرائنی خاتون اسلام قبول کرنے کے چند گھنٹے بعد انتقال کر گئیں

بڑے کرم کے ہیں یہ فیصلے ،یہ بڑے نصیب کی بات ہے ،یوکرائنی خاتون اسلام قبول کرنے کے چند گھنٹے بعد انتقال کر گئیں


25 مارچ کو قبول اسلام کے چند گھنٹے بعد روزہ کی حالت میں دل کا دورہ جان لیوا ثابت ہوا، نماز جنازہ میں سیکڑوں افراد کی شرکت

دبئی :دبئی میں یوکرین سے تعلق رکھنے والی 29 سالہ خاتون کا اسلام قبول کرنے کے چند گھنٹے بعد انتقال ہوگیا، خاتون کی نماز جنازہ میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق داریا کوٹسارینکو نامی یوکرائنی خاتون سیاحت کے لیے متحدہ عرب امارات پہنچی اور پھر یہاں نوکری کی تلاش شروع کر دی، اس دوران انہیں نہ صرف کیریئر کے مواقع ملے بلکہ مذہب اسلام سے بھی متاثر ہوئیں۔خاتون کا تعلق مسیحی مذہب سے تھا اور انہوں نے 25 مارچ کو دبئی میں اسلام قبول کیا تھا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ خاتون کے اسلام قبول کرنے کے چند گھنٹے بعد ہی انہیں دل کا دورہ پڑا اور وہ روزے کی حالت میں انتقال کرگئیں۔
سماجی پلیٹ فارم ایکس پر جنازہ یو اے ای کی جانب سے کی گئی ایک پوسٹ میں کہا گیا کہ خاتون کا دبئی میں کوئی رشتہ دار نہیں تھا، خاتون کی نمازہ جنازہ کے لیے ہزاروں افراد القصی قبرستان کی مسجد میں جمع ہوئے۔
متحدہ عرب امارات میں داریا کوٹسارینکو کو نہ صرف بہترین کیریئر کے مواقع ملے بلکہ وہ دینِ اسلام کی خوبصورتی اور سادگی سے بھی بیحد متاثر ہوئیں اور انہوں نے 28 مارچ کو یہاں اسلام قبول کیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسلام قبول کرنے سے قبل داریا کوٹسارینکو کا تعلق مسیحی مذہب سے تھا جبکہ جس وقت ان کا انتقال ہوا تو وہ روزے کی حالت میں تھیں۔

About Rizwan Malik

Scroll To Top