فانل میں سنسنی خیز مقابلے میں وای ایم سی اے لاہور کو شکست
اسلام آباد ( نیوزرپورٹر) آل پاکستان رمضان کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کی کلب کیٹگری کے فیصلہ کن معرکہ میں ٹمبر وولف اسلام آباد نے وای ایم سی اے لاہور کو 14-18پوانٹس سے شکست دیکرٹورنامنٹ کا ٹاٹل جیت لیا۔
پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام چھ روزتک تین کیٹگریز میں جاری رہنے والے ٹورنامنٹ کے کلب کیٹگری کے فانل میں ٹمبر وولف اسلام آباد نے وای ایم سی اے لاہور کی ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا تاہم کھیل کے آخری دو منٹ میں ٹمبر وولف کے علی حمزہ نے چھ پوانٹس کرکے میچ کا پانسہ بدلتے ہوے فانل 14کے مقابلے میں 18پوانٹس سے اپنے نام کرلیا۔ ٹمبر وولف کے علی حمزہ کاظمی نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوے 14جبکہ شیر شہزاد نے چار پوانٹس سکور کے جبکہ وای ایم سی اے کی طرف سے خالد سعدی نے سات اور محمد سلمان نے پانچ پوانٹس سکور کے۔ کلب ایونٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے صدر بریگیڈر (ر)افتخار منصور تھے جنہوں نے ٹورنامنٹ کے شاندارانعقادپر آرگنازنگ کمیٹی کے سیکرٹری اوج ظہور سمیت تمام منتظمین کو بہترین انتظامات فراہم کرنے پر انکی کوششوں کو سراہتے ہوے کہا کہ باسکٹ بال کھیل کی ترقی اور فروغ کیلے پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن مستقبل میں بھی ایسے ایونٹس کے انعقاد کا سلسلہ جاری رکھے گی تاکہ نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کے موقع ملے۔
اختتامی تقریب میں پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈاریکٹر جنرل سعید اختر، پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے ایسوسی ایٹ سیکرٹری اوج ظہور، فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر اعجاز بٹ، چیرمین سلیکشن کمیٹی کرنل (ر) شجاعت رانا، قومی ہیڈ کوچ ریاض ملک، اعظم ڈار سمیت دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی۔ اس سے قبل وویمنز کیٹگری کا فانل پاکستان آرمی جبکہ مینز ڈیپارٹمنٹل کیٹگری کا فانل واپڈا اے کی ٹیموں نے جیتاتھا۔