چین اورفرانس کااے آئی کے حوالے سے فیصلہ سازی اورتعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق

چین اورفرانس کااے آئی کے حوالے سے فیصلہ سازی اورتعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق


پیرس (شِنہوا) چین اورفرانس نے مصنوعی ذہانت(اے آئی) ٹیکنالوجی سےلاحق ممکنہ اورحقیقی خطرات سے نمٹنے کے لیے موثر اقدامات اورترقی کے فروغ اورمشترکہ بھلائی کے لیے اس کے استعمال میں ممالک اور اداروں کے درمیان فیصلہ سازی اورتعاون (گلوبل گورننس) کو مضبوط بنانے کاعہد کیا ہے۔
صدرشی جن پھنگ کے فرانسیسی صدرایمانوئل میکرون کی دعوت پر فرانس کے سرکاری دورے کے دوران،دونوں سربراہان مملکت نےٹیکنالوجی کے صحیح اور منظم استعمال کے لیے دوطرفہ اور کثیرالجہتی تعاون پراتفاق کیا۔
دونوں ممالک کی طرف سے مصنوعی ذہانت اور گلوبل گورننس پر جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اے آئی کی ترقی اور استعمال سے پیدا ہونے والے چیلنجز کو مدنظر رکھتے اورترقی اور جدت میں اس کے کلیدی کردارکا اعتراف کرتے ہوئے دونوں ممالک نے اے آئی کی ترقی اور سلامتی کو فروغ اورگلوبل گورننس کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر اتفاق کیا۔
بیان کے مطابق دونوں ممالک نےاس بات پربھی اتفاق کیاکہ اے آئی گلوبل گورننس کوایک مسلسل اورتیزی سے ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی کی ترقی میں سہولت دینے کے لیے لچک فراہم کرنی چاہیے،جس میں ذاتی ڈیٹا کے ضروری تحفظ اور اے آئی کے استعمال کنندگان یا ایسے پیداواری ادارے جن کو اے آئی کے ذریعے چلایا جاتا ہے،کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

About Rizwan Malik

Scroll To Top