ٹرمپ کے بعد  جوبائیڈن کا بیٹا بھی مجرم قرار

ٹرمپ کے بعد جوبائیڈن کا بیٹا بھی مجرم قرار

آنے والے انتخابات میں امریکی عوام فیصلہ کریں گے کہ کون سا مجرم ان پر حکومت کرے گا

واشنگٹن : امریکی عدالت کی طرف سے سابق امریکی صدر ٹرمپ کو مجرم قراردئیے جانے کے بعد ایک اور امریکی عدالت نے موجودہ امریکی صدر جوبائیڈن کے بیٹے کو مجرم قرار دیا ہے ،جس پر امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ وہ عدالتی فیصلے کا احترام کریں گے۔ صدر جو بائیڈن کے بیٹے پر سنگین الزامات کا مقدمہ ہے جس میں عدالت نے انہیں مجرم قراردیا ہے۔
امریکہ کی ایک عدالت نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سنگین نوعیت کی ٹیکس چوری اور دھوکہ بازی کا مجرم قرار دیا تو امریکہ کی ہی ایک اور عدالت نے موجودہ صدر کے بیٹے کو نشے کی حالت میں غیر قانونی اسلحہ خریدنے کا مجرم قرار دے دیا۔ صدر جو بائیڈن نے عدالت کے فیصلہ پر کوئی تنقید کئے بغیر اسے قبول کر نے کا اعلان کیا ہے۔
ولمنگٹن کی عدالت نے صدر جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کے خلاف نشے کی حالت میں اسلحہ خریدنے اور اس سے متعلق غلط بیانی کرنے کے تینوں الزامات درست قرار دیے تاہم عدالت نے ہنٹر بائیڈن کو سزا سنانے کیلیے ابھی کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔ 54 سالہ ہنٹر بائیڈن کو مقدمے میں درست قرار پائے گئے 3 الزامات کی بنا پر 15 برس قید ہو سکتی ہے، امریکا میں پہلی بار وائٹ ہائوس میں موجود گی کے دوران صدر کے بیٹے کو مجرم قرار دیا گیا ہے۔صدر بائیڈن نے عدالت کے فیصلہ پر مختصر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بیٹے کے خلاف فیصلے کو قبول کرتا ہوں۔
واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کو نشے کی حالت میں غیر قانونی اسلحہ خریدنے کا مجرم قرار دے دیا گیا ہے۔امریکی صدر جو بائیڈن نے بیٹے کے خلاف عدالتی فیصلے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مقدمے کے فیصلے کو قبول کرتا ہوں۔ میں عدالتی عمل کا احترام کرنا جاری رکھوں گا۔
دوسری جانب امریکی صدر نے کہا کہ وہ ہنٹر بائیڈن کے خلاف فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے۔

About Rizwan Malik

Scroll To Top