اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نیاسلام آباد کے بیوٹیفکیشن پلان میں تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے ممبر ماحولیات سی ڈی اے کو فوری طور پر تبدیل کرنے کا حکم دیا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ کام میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں ہوگی۔کام نہ کرنے والے افسران کی میری ٹیم میں کوئی جگہ نہیں۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے چیئرمین سی ڈی اے کو ممبر ماحولیات کے عہدے پر محنتی اور باصلاحیت افسر تعینات کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ ایسا افسر لگایا جائے جو اسلام آباد کے بیوٹیفکیشن پلان پر عملدرآمد میں دن رات ایک کر دے۔