بہروز سبزواری  نے نادیہ خان کو آگ لگاد ی

بہروز سبزواری نے نادیہ خان کو آگ لگاد ی

بہروز سبزواری اس پر خوش ہوتے ہیں کہ ہر جگہ ان کی ہی بات ہو رہی ہے، چاہے وہ بری ہو یا اچھی

کراچی :سنئیر اداکار بہروز سبزاواری نے سنئیر اداکارہ نادیہ خان کو آگ لگا دی ہے۔نادیہ خان کو یہ آگ بہروز سبزاواری کے جملوں سے لگتی ہے ۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک مختصر ویڈیو میں سینیئر اداکارہ و ٹی وی میزبان نادیہ خان کا کہنا ہے کہ انہیں اس وقت بہت آگ لگتی ہے جب بہروز سبزواری ان سمیت دوسری خواتین اور خصوصی طور پر عورتوں کے لباس پر بات کرتے ہیں۔ وائرل ہونے والی ایک مختصر ویڈیو میں انہیں بہروز سبزواری کی جانب سے مختلف شخصیات کے حوالے سے دیے گئے بیان پر بات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
نادیہ خان نے حال ہی میں نیوز 24 کے ڈراما کہانی پروگرام میں بہروز سبزواری کی اداکاری پر بات کرتے ہوئے اداکار کے ذاتی خیالات پر بھی بات کی اور ان کی جانب سے کی گئی بات کی مختصر ویڈیو وائرل ہوگئی۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں بہروز سزواری سے متعلق اس وقت مسئلہ ہوتا ہے جب وہ دوسری خواتین سمیت دوسرے افراد سے متعلق بات کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حال ہی میں بہروز سبزواری نے ایک پوڈکاسٹ میں اپنی سابقہ بہو کے حوالے سے بات کی جو کہ لوگوں کو اچھی نہیں لگی۔
نادیہ خان کا کہنا تھا کہ بہروز سبزواری کبھی ان پر بات کرتے ہیں، کبھی کسی دوسری خاتون کے حوالے سے بات کرتے ہیں اور خصوصی طور پر وہ عورتوں کے لباس پر بات کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بہروز سبزواری کی خواتین کے لباس پر بڑی نظر ہوتی ہے کہ کس نے کھلے کپڑے پہنے ہوئے ہیں اور کس نے ٹائٹ لباس پہنا ہے۔اداکارہ نے اعتراف کیا کہ بہروز سبزواری کی جانب سے ایسی باتیں کرنے پر انہیں آگ لگ جاتی ہے، کیوں کہ اداکار دوسروں پر بات کرتے ہیں، وہ خود تک محدود نہیں رہتے۔
ٹی وی میزبان نے اداکارہ حنا خواجہ بیات کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بہروز سبزواری کے بیان پر اچھا رد عمل دیا۔ ان کے مطابق حنا خواجہ بیات نے کہا کہ بہروز سبزواری کو مشہور ہونے کا اور کوئی طریقہ نظر نہیں آتا، اس لیے وہ پوڈکاسٹ میں ایسی باتیں کر لیتے ہیں جس سے وہ لوگوں کی توجہ حاصل کرلیتے ہیں اور ایسا ہی لگتا ہے کہ وہ اسی لیے ہی باتیں کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ بہروز سبزواری یہ سمجھ کر خوش ہوتے ہیں کہ ہر جگہ ان کی ہی بات ہو رہی ہے، چاہے وہ بری ہو یا اچھی لیکن ان پر بحث ہو رہی ہے۔
نادیہ خان کا کہنا تھا کہ اگرچہ ہر جگہ بہروز سبزواری کی ہی بات ہو رہی ہے لیکن انہیں خواتین کے حوالے سے بات کرنا مہنگا پڑ سکتا ہے اور انہیں مہنگا پڑ بھی رہا ہے لیکن وہ اس طرف توجہ نہیں دے رہے، اس لیے انہیں اپنے بیانات پر توجہ دینی چاہیے۔بہروز سبزواری کے اسی بیان پر حنا خواجہ بیات نے ان کا نام لیے بغیر تنقید بھی کی تھی جب کہ اس سے قبل بھی بہروز سبزواری خواتین سمیت دیگر شخصیات پر بات کرتے رہے ہیں۔
یاد رہے کہ حال ہی میں بہروز سبزواری نے ایک پوڈکاسٹ میں دعوی کیا تھا کہ وہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ متعدد بار بیٹھ کر شراب نوشی کر چکے ہیں اور عمران خان ایک ڈرنک سے زیادہ نہیں پیتے تھے۔
بعض علماء کے نزدیک اس اعتراف پر کہ وہ شراب پیتے ہیں ان پر حد بھی جاری ہوتی ہے۔

About Rizwan Malik

Scroll To Top