کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان کی خوبرو اداکارہ و ماڈل ثنا جاوید اور مایہ ناز کرکٹر شعیب ملک نے مداحوں کو بڑی عید پر اپنی تصاویر شئیر کر کے انہیں عیدی دی ہے۔
رواں سال کے آغاز میں دوسری شادی کے بندھن میں بندھنے والے جوڑے شعیب ملک اور ثنا جاوید نے سوشل میڈیا پر نئی تصویریں شیئر کی ہیں، تصاویر میں معروف جوڑے کو خوش گوار موڈ میں رومانٹک پوز دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
8.9 ملین فالوورز رکھنے والی اداکارہ ثنا جاوید اور 2.5 ملین فالوورز رکھنے والے شعیب ملک نے اپنے اپنے انسٹا گرام اکانٹس پر یہ پوسٹس مشترکہ طور پر شیئر کی ہیں، پوسٹس کے کیپشن میں اس جوڑی نے ایک دوسرے کو عید کی مبارک باد دی ہے۔
یاد رہے کہ ثانیہ مرزاء سے علیحدگی کے بعد شعیب ملک نے ماڈل و اداکارہ ثناء جاوید سے رشتہ جوڑ لیا تھاجبکہ دوسری طرف ثانیہ مرزاء جو ان دنوں حجاز مقدس میں ہیں ان کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ وہ بھارتی کرکٹر محمد شامی سے شادی کرنے جارہی ہیں ۔
