ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 انگلینڈکے بعد جنوبی افریقہ بھی سیمی فائنل میں

انگلینڈ نے امریکا کو 10 وکٹوں سے شکست دیکر سیمی میں رسائی حاصل کرلی
جنوبی افریقہ ویسٹ انڈیز کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت شکست دے کر سیمی فائنلتک رسائی حاصل کی
افغانستان نے پہلی بار آسٹریلیا کو شکست کا مزہ چکھایا،مائیکل وان نے افغانستان کو ایشیاء کی دوسری بہترین ٹیم قراردیا

اسلام آباد: سابق ورلڈ چیمپئین انگلینڈ ٹی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے جبکہ سپر ایکٹ مرحلے کے ایک اہم میچ میں افغانستان نے آسڑیلیا کو شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کر دیا ہے اور مائیکل وان نے اس کامیابی پر افغانستان کو ایشیاء کو دوسری بہترین ٹیم قراردیا ہے۔
انگلینڈ امریکا کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے ۔انگلینڈ نے امریکی کی جانب سے دیا گیا 116 رنز کا ہدف 9.4 اوورز میں پورا کر لیا، انگلینڈ کی جانب سے جوز بٹلر 38 گیندوں پر 83 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے جبکہ فل سالٹ نے 21 گیندوں پر 25 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔انگلینڈ گروپ2 سے سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم ہے۔انگلینڈ کی جانب سے کرس جارڈن نے ہیٹ ٹرک اسکور کی جوٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیسری ہیٹ ٹرک تھی۔کرس جارڈن نے کورے اینڈرسن، علی خان اور نوستوش اور سرابھ کو آئوٹ کرکے ایک اوور میں مجموعی طور پر 4 وکٹیں حاصل کیں۔
دوسری طرف جنوبی افریقہ ویسٹ انڈیز کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوگیا۔جنوبی افریقا دس سالوں میں پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچی ہے، میزبان ویسٹ انڈیز نے جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 136 رنز کا ہدف دیا تھا۔میچ بارش کے باعث روکا گیا جس کے بعد جنوبی افریقا کا ہدف 136 سے 123 ہوگیا جو کے 17 اوورز میں مکمل کرنا تھا۔
یہ میچ ناک آٹ میچ کی صورت اختیار کر گیا تھا کیونکہ جیتنے والی ٹیم نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنا تھا جب کہ اب ویسٹ انڈیز ایونٹ سے باہر ہوگئی۔
دوسری طرف گروپ ون کے ایک اہم میچ میں افغانستان نے آسڑیلیا جیسی مضبوط ٹیم کو شکست دے کر دی ۔پیٹ کمنز کی ہیڑک بھی آسڑیلیا کے کام نہ آئی ۔اس میچ میں افغان کرکٹ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو جیتنے کیلئے 149 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں کینگروز 127 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 48 ویں میچ میں آسٹریلیا نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے افغانستان کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز اسکور کیے۔ افغان اوپنر رحمان اللہ گرباز اور ابراہیم زدران نے ٹیم کو 118 رنز کی شراکت سے شاندار اسٹارٹ فراہم کیا۔آسٹریلیا کے بولرز کا مقابلہ کرتے ہوئے رحمان اللہ گرباز نے 49 گیندوں پر 4 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 60 رنز اسکور کیے جبکہ ابراہیم زدران نے 48 گیندوں پر 6 چوکوں کی مدد سے 51 رنز داغے۔
آسٹریلیا کے پیٹ کمنز نے اپنے 4 اوورز میں 28 رنز کے عوض 3 وکٹیں لیکر رواں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں لگاتار دوسری ہیٹرک کا اعزاز اپنے نام کیا۔ لیکن آسڑیلین بیٹر ان کی اس ہیٹرک سے فائدہ نہ اٹھا سکے ۔
آسٹریلیا کے پیٹ کمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں لگاتار دو ہیٹرک کرنے والے دنیا کے پہلے بولر بھی بن گئے ہیں۔
آسٹریلیا کے خلاف افغانستان کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے افغانستان کو ایشیا کی دوسری بہترین ٹیم قرار دیا ہے۔
سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے گزشتہ سال ورلڈکپ میں پاکستان کو اور اب ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آسٹریلیا کو شکست دینے والی افغانستان ٹیم کو ایشیا کی دوسری بہترین کرکٹ ٹیم قرار دے دیا۔ مائیکل وان کا خیال ہے کہ افغانستان کی کرکٹ ٹیم پاکستان اور سری لنکا سے کافی بہتر ہے۔ مائیکل وان نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے افغانستان ٹیم کی تعریف کی اور راشد خان کی کپتانی کو بھی سراہا۔
اتوار کو آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سپر 8 مرحلے کے میچ میں افغانستان نے آسٹریلیا کو 21 رنز سے شکست دے کر تاریخ رقم کردی تھی۔ افغانستان نے پہلی بار آسٹریلیا کو شکست کا مزہ چکھایا۔

About Rizwan Malik

Scroll To Top