ملک میں غیراعلانیہ مارشل لا نافذ ہے عامرمغل

ملک میں غیراعلانیہ مارشل لا نافذ ہے عامرمغل

جیل میں فرض نماز سمیت نمازعیدبھی مسجدمیں پڑھنے کی اجازت نہیں دی گئی
کارکنان تیاررہیں بہت جلد اسلام آباد کو جام کرنے کی ایک بڑی کال دی جائے گی


اسلام آباد ( نیوزرپورٹر ) صدر تحریک انصاف اسلام آباد عامرمغل نے ایک بیان میں کہا کہ ملک میں غیراعلانیہ مارشل لا نافذ ہے اسلام آباد پولیس ناجائز حکومت کے ہاتھوں یرغمال بن چکی ہے پرامن سیاسی مظاہروں پر 7ATA کی دفعات کے تحت جھوٹے پرچے دئیے جا رہے ہیں عوام سے ان کا اظہار رائے کی آزادی کا حق چھینا جا رہاہے گزشتہ ایک ماہ کے دوران پرامن احتجاج پر تحریک انصاف کارکنان پر 3دہشت گردی کی FiR دے کر22کارکنان کوموقعہ سے گرفتار کرکے جیل بھیجا گیا ہے جس میں صدر اسلام آباد عامرمغل کو دو بار گرفتار کر کے جیل بھیجا گیا ہیکیا اعلی عدلیہ اس کا نوٹس لے گی_
عامرمغل نے گزشتہ جمعتہ المبارک بحریہ انکلیو کے پرامن مظاہرے کیبعد اسلام آباد پولیس کی جانب سے اپنیسمیت شعیب شاہین، عالمگیر خان اور 11کارکنان پر دہشت گردی کی FiR کی بھی سخت مذمت کی اور اعلی عدلیہ سے قانون کے غلط استعمال کا نوٹس لینے کی اپیل کی۔
عامرمغل نے بتایاکہ 23مئی کی رات سینٹرل آفس توڑنے سے صرف آر ڈر مانگنے پرمجھے نہ صرف تششد کیا گیا بلکہ گرفتار کرکے دہشت گردی کی جھوٹی FiRکے تحت جیل بھیج دیا گیا اس کے بعد 14جون کو پریس کلب اسلام آباد کے سامنے عمران خان کی رہاء کیلئے مظاہرے سے مجھ سمیت 10کارکنان کو گرفتارکرکیدہشت گردی کی جھوٹی FiR دی گئی اور موقعیسیگرفتار کرلیا گیا اور ا ڈیالہ جیل میں بھیج دیا گیاتا کہ عیداپنی فیملیز کے ساتھ نہ گزار سکیں لیکن ہم ان ناجائز حکمرانوں کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ایسی ہزاروں عیدیں پاکستان اور عمران خان پر قربان کی جا سکتی ہیں
عامرمغل نے بتایاکہ جیل میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی سمیت انہیں فرض نمازسمیت عیدکی نمازبھی ا ڈیالہ جیل کی مسجدمیں پڑھنیکی اجازت نہئں دی گئی حالانکہ باقی تمام قیدیوں کو یہ سہولت مہیا کی گئی ہے عامرمغل نیکہا کہ جھوٹے پرچے،گرفتاریاں، جیلیں عوام کے حوصلیپست نہیں کرسکتیں کیونکہ عوام پاکستان عمران خان کے علاوہ کسی کو بھی اپنا لیڈر نہیں سمجھتی عوام اس سپرہائبرڈ نظام سیتنگ آ چکی ہے کیونکہ یہ نظام بری طرح ناکام ہو چکا ہے اب بھی وقت ہے تمام ادارے اپنی اپنی آئینی حدودمیں واپس چلے جائیں اور فارم 45 کی ناجائزحکومت ختم کرکے 8فروری کے رزلٹ کے مطابق اقتدارفوراعوامی منتخب حقیقی قومی لیڈر عمران خان کے حوالیکیاجائے عمران خان سمیت تمام کارکنان پر جھوٹے مقدمات فوری طور پر ختم کئیے جائیں صرف اسی طریقے سے ملک میں امن و امان اور ترقی کا دور واپس لایا جا سکتاہے۔
عامرمغل نے خبردار کیا کہ کارکنان تیاری کریں بہت جلد اسلام آباد کے کارکنان اور عوام کو ایک بڑے احتجاج کی کال دی جائے گی اور پورا اسلام آباد جام کرکے ناجائز حکمرانوں کو یہ پیغام دیا جائے گا کہ ملک بھر کی طرح اسلام آباد کی عوام عمران خان کے ساتھ ہے۔

About Rizwan Malik

Scroll To Top