نوشین شاہ کی زندگی  میں کیا تبدیلی آنے والی ہے

نوشین شاہ کی زندگی میں کیا تبدیلی آنے والی ہے

"میرے لیے دعا کریں، شدید ڈپریشن میں ہوں” اداکارہ کی مداحوں سے دعا کی اپیل
اداکارہ نے انسٹاگرام سے تمام تصاویر ڈیلیٹ کر دیں،صرف عبایا اور حجاب والی باقی ہیں

کراچی :پاکستان کی معروف ماڈل و اداکارہ نوشین شاہ کی زندگی میں کیا خاص تبدیلی آنے والی ہے اس چیز نے مداحوں کو پریشان کر رکھا ہے اور وہ اس بارے میں جاننا چاہتے ہیںدوسری طرف پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نوشین شاہ نے مداحوں سے دعا کی اپیل بھی کردی ہے۔
دوسری طرف نوشین شاہ نے انسٹاگرام پر اپنی تمام تصاویر بھی ڈیلیٹ کر دی ہیں صرف وہ تصاویر باقی ہیںجن میں انہوں نے عبایا اور حجاب پہن رکھا ہے جس سے مداحوں نے توقع ظاہر کی ہے کہ شائد وہ مذہب کی طرف رجوع کررہی ہیں۔
نوشین شاہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں اپنی مختصر ویڈیو پوسٹ کی جس میں اداکارہ گاڑی میں بیٹھیں کہیں جارہی ہیں جبکہ ویڈیو میں انہوں نے عبایا اور حجاب پہنا ہوا ہے۔اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں مداحوں کے نام جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ میری اپنے تمام مداحوں سے درخواست ہے کہ براہِ کرم میرے لیے دعا کریں۔انہوں نے کہا کہ میں شدید ڈپریشن اور انگزائٹی کا شکار ہوگئی ہوں، اس مشکل وقت میں مجھے آپ سب کی دعائوں کی بہت ضرورت ہے۔
نوشین شاہ کی انسٹاگرام اسٹوری سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جہاں مداحوں کی جانب سے اداکارہ کے لیے دعائیہ پیغامات جاری کیے جارہے ہیں۔
دوسری جانب اگر نوشین شاہ کے انسٹاگرام ہینڈل کی جانب نظر دوڑائی جائے تو انہوں نے اپنی تمام پوسٹس ڈیلیٹ کردی ہیں، اب اداکارہ کے انسٹاگرام ہینڈل پر صرف 22 پوسٹس موجود ہیں۔ان 22 پوسٹس میں چند تصاویر نوشین شاہ کی ہیں جن میں انہوں نے حجاب پہنا ہوا ہے جبکہ کچھ تصاویر ان کے بھائی کی ہیں، اس کے علاوہ چند پوسٹس اسلامک ہیں۔
نوشین شاہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں یہ نہیں بتایا کہ وہ کس وجہ سے ذہنی تنا ئوکا شکار ہیں اور نہ ہی ابھی تک یہ وجہ سامنے آسکی کہ اداکارہ نے اپنی تمام تصاویر ڈیلیٹ کیوں کی ہیں۔

About Rizwan Malik

Scroll To Top