انوشے اشرف رشتہ ازدواج میں منسلک، تصاویر وائرل

انوشے اشرف رشتہ ازدواج میں منسلک، تصاویر وائرل

انوشے اشرف نے سوشل میڈیا پر نکاح کی تصاویر شیئر کیںلیکن دلہا کی تصاویر اور شناخت خفیہ رکھی

اسلام آباد:پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف آر جے، ٹی وی میزبان اور اداکارہ انوشے اشرف رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی ہیں ۔ یہ انکشاف انہوں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر شادی کی تصاویر شئیر کرتے ہوئے کیا۔ انوشے اشرف نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنے نکاح کی چند تصاویر پوسٹ کیں، اداکارہ نے اپنی زندگی کے سب سے خاص دن پر سفید اور گولڈن رنگ کا خوبصورت عروسی لباس زیب تن کیا۔
تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے اپنے اہلخانہ اور چند قریبی دوستوں کی موجودگی میں نکاح نامے پر دستخط کیے جبکہ اس موقع پر انوشے اشرف کے ہاتھ میں لیپ ٹاپ بھی موجود تھا جس سے واضح ہوگیا کہ انہوں نے ممکنہ طور پر ورچوئل نکاح کیا ہے۔
انوشے اشرف نے اپنے دولہا میاں کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کیں اور نہ ہی ان کے حوالے سے کوئی بھی تفصیلات مداحوں سے شیئر کیں، یہاں تک کہ اداکارہ نے اپنے دولہا کا نام بھی نہیں بتایا۔
اداکارہ نے اپنے نکاح کی دلکش تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں ان لوگوں پر طنزیہ وار کیا جو شادی نہ کرنے پر ہمیشہ ان سے سوال کرتے تھے۔انوشے اشرف نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ بیٹا آپ نے اب تک شادی کیوں نہیں کی؟، لو جی اب کرلی۔
دوسری جانب نکاح کی خوشخبری سامنے آتے ہی شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے انوشے اشرف کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے اور لوگ ان سے ہونے والے دلہا کے بارے میں بھی پوچھ رہے ہیں کہ کون ہیں کیا کرتے ہیں اور کہاں ہوتے ہیں۔

About Rizwan Malik

Scroll To Top