ٹک ٹاک : 3 ماہ میں پاکستانیوں کی 2 کروڑ ویڈیوز ڈیلیٹ

کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر دنیا بھر میں 16 کروڑ سے زائد ویڈیوز ڈیلیٹ کی گئیں
کراچی :ٹک ٹاک نے 3ماہ میں پاکستانیوں کی 2کروڑ ویڈیوز ڈیلیٹ کردی ہیں۔ٹک ٹاک نے رواں برس جنوری سے مارچ کے دوران دنیا بھر میں 16کروڑ 69لاکھ 97ہزار 307 ویڈیوز کو کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر پلیٹ فارم سے ڈیلیٹ کر دی تھیں۔
پاکستان میں محفوظ اور مثبت آن لائن ماحول کو فروغ دینے کی مسلسل کوششوں میں مصروف ٹک ٹاک نے2024 کی پہلی سہ ماہی کے لیے اپنی تازہ ترین کمیونٹی گائیڈ لائنز انفورسمنٹ رپورٹ جاری کردی ہے،صرف پاکستان میں ، اس پلیٹ فارم نے پہلی سہ ماہی کے دوران کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے پر 20,207,878 ویڈیوز کے خلاف کارروائی کی۔تاہم مزید جائزے کے بعدان میں سے 6,042,287 ویڈیوز کو بحال کر دیاگیا۔

About Rizwan Malik

Scroll To Top