سپریم کورٹ :انسپکٹر راجہ ثقلین قتل کیس کے ملزمان بری

سپریم کورٹ :انسپکٹر راجہ ثقلین قتل کیس کے ملزمان بری

راولپنڈی کے معروف انسپکٹر راجہ ثقلین سابق صدر پرویز مشرف حملہ کیس کے تفتیشی افسر بھی رہے
راجہ ثقلین کو 2004 میں راولپنڈی میں قتل کیا گیا تھا، تین رکنی بنچ کافیصلہ 2/1 کی اکثریت سے آیا


اسلام آباد:سپریم کورٹ آف پاکستان نے راولپنڈی کے معروف تفتیشی افسرراجہ ثقلین کے قاتلوں کو بری کر دیا ۔سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے 1-2 کے تناسب سے فیصلہ دیا۔ جسٹس عائشہ ملک کا فیصلہ سے اختلاف ۔
کیس کی سماعت جسٹس جمال مندوخیل کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس ملک شہزاد احمد تین رکنی بینچ کا حصہ تھے۔ملزمان کی طرف عادل عزیز قاضی ایڈوکیٹ پیش ہوئے۔
یا درہے کہ انسپکٹر راجہ ثقلین کو 2004 میں راولپنڈی میں قتل کر دیا گیا تھا جب وہ گھر سے اپنے دفتر جانے کے لئے نکلے تھے۔ راجہ ثقلین کئی اہم کیسز کے علاوہ سابق صدر پرویز مشرف حملہ کیس کے تفتیشی افسر بھی رہے ۔
راجہ ثقلین کو قتل کرنے والے چار ملزمان میں سے ایک ملزم عید محمد دوران قید انتقال کر گیا تھا جبکہ دیگر ملزمان ملزمان ارشد ستی،طاہر عباسی اور قاری یونس کو عدالت نے بری کر دیا ہے ۔

About Rizwan Malik

Scroll To Top