مندرہ کے علاقہ میں د ہرے قتل کا ڈراپ سین،سگا بھائی ہی قاتل نکلا

مندرہ کے علاقہ میں د ہرے قتل کا ڈراپ سین،سگا بھائی ہی قاتل نکلا


راولپنڈی: راولپنڈی کے علاقے میں مندرہ میں ہونے والے دہرے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا،مقتول کا سگا بھائی ہی اپنے بھائی اور بھابی کا قاتل نکلا۔ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق مندرہ کے علاقے میں ملزم ارشاد نے04روز قبل جائیداد کے تنازعہ اور گھریلو رنجش پر فائرنگ کر کے اپنے سگے بھائی مظہر اور بھابھی غوثیہ بی بی کو قتل کر دیا تھا۔واقعہ کا مقدمہ مقتول کی بیٹی کی مدعیت میں 04روز قبل تھانہ مندرہ میں درج کیا گیاتھا۔
سی پی اوسید خالدہمدانی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا،واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایس پی صدر کی زیرنگرانی سپیشل ٹیمیں تشکیل دی گئیں ،ٹیموں نے سائینٹیفک طریقہ تفتیش سے حالات واقعات کو مشکوک جانتے ہوئے ملزم کو شامل تفتیش کیا،۔ملزم ارشاد نے دوران تفتیش بھائی مظہر اور بھابھی غوثیہ بی بی کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔
ایس پی صدر نے کہا ہے کہ ملزم کو قرار واقعی سزادلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔ملزمان کی گرفتاری پر ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر، ایس ڈی پی اوگوجرخان اور مندرہ پولیس ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا گیا ۔
سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے کہا کہ ملزمان کتنے ہی شاطر کیوں نہ ہوں قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرارو اقعی سزادلوائی جائے۔

About Rizwan Malik

Scroll To Top