وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر سی ڈی اے کی تاریخ میں پہلی بار ماحولیاتی تبدیلی فنڈ قائم کر دیا گیا
مارگلہ ہلز فنڈ تفریحی فنڈ کی بھی منظوری حاصل رقم سے مارگلہ ہلز کی حفاظت اور خوبصورتی کو یقینی بنایا جائے گا
وزیر داخلہ کی چئیرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا اور متعلقہ ٹیم کو شاباش، سی ڈی اے بازی لے گیا، شہر میں "کاربن کریڈٹ پروگرام” بھی شروع کیا جائیگا
اسلام آباد :وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر تیزی سے بڑھتی ہوئی ماحولیاتی تبدیلیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے سی ڈی اے نے تاریخ میں پہلی بار اسلام آباد کے لئے "ماحولیاتی تبدیلی فنڈ” قائم کر دیا ہے۔ کلائیمٹ چینج انشیٹیو کے تحت سی ڈی اے نے خصوصی فنڈ قائم کیا ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے ماحولیاتی فنڈ کے قیام پر چئیرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا اور متعلقہ ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ سی ڈی اے نے ماحولیاتی فنڈ قائم کرکے لیڈ لی ہے۔ سی ڈی اے کی ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے۔ اس مقصد کے تحت شہر میں "کاربن کریڈٹ پروگرام” بھی شروع کیا جائے گا۔ اس پروگرام کے تحت شہر میں درخت لگانے کے لئے 2000 سے دس ہزار کنال پر محیط مقامات مختص کردئیے ہیں ۔ مختص مقامات پر 40 لاکھ سے 50 لاکھ درخت لگائے جائیں گے۔
چیئرمین سی ڈی اے محد علی رندھاوا نے کہا کہ درخت لگانے کے لئے مقامات نئے سیکٹرز، ایونیوز اور دیگر کھلے علاقوں میں مختص کیے گئے ہیں۔ مارگلہ ہلز پر واقع تفریحی مقامات پر "مارگلہ ہلز فنڈ” کی بھی منظوری دی گئی ہے۔ یہ فنڈ تفریحی مقامات کی آمدن کا 1.5 فی صد حصہ ہوگا۔ حاصل رقم سے مارگلہ ہلز کی حفاظت اور خوبصورتی کو یقینی بنایا جائے گا۔