وزیراعظم شہبازشریف کا فلسطینی دھڑوں کے باہمی معاہدے پربیجنگ اعلامیہ کاخیرمقدم

وزیراعظم شہبازشریف کا فلسطینی دھڑوں کے باہمی معاہدے پربیجنگ اعلامیہ کاخیرمقدم

فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں: شہبازشریف

اسلام آباد:وزیراعظم پاکستان میاں شہبازشریف نے فلسطینی دھڑوں کے باہمی معاہدے پربیجنگ اعلامیہ کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن،ریاست کی مضبوطی اور موثر آواز کیلئے فلسطینی دھڑوں کے درمیان اتحاد ناگزیرتھا۔شہبازشریف نے کہا کہ طویل عرصے سے فلسطینی عوام نے درد اور تکلیف کے سوا کچھ نہیں دیکھا،یہ معاہدہ امید دلاتا ہے کہ دیرپا امن حاصل کیا جا سکتا ہے، دنیا کو فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔
وزیراعظم نے مظلوم فلسطینیوں پراسرائیلی وحشیانہ تشدد بند کرنے پرزور دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 10 ماہ کے دوران تقریبا 40 ہزار بے گناہ فلسطینیوں کوہلاک کیاہے۔شہبازشریف نے پاکستان کی مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

About Rizwan Malik

Scroll To Top