1940 سے رکھے گئے ریکارڈ میں 21 جولائی اب تک کا گرم ترین دن ہے
قبل ازیں 6 جولائی 2023 ء دنیا کا گرم ترین دن تھاجس کو 21 جولائی 2024 ء نے مات دے دی
لندن:دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلیوں کا عمل جاری ہے اور دنیا کا درجہ حرارت روز بروز بڑھ رہا ہے۔پاکستان خاص طور پر موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہونے والا ملک ہے۔ موسمیاتی ماہرین نے رواں برس 21 جولائی کو دنیا کا گرم ترین دن قرار دے دیا ہے۔
یورپی یونین کلائمٹ مانیٹر کا کہنا ہے کہ 21 جولائی دنیا میں اب تک کا گرم ترین دن ریکارڈ ہوا ہے، 21 جولائی کو عالمی سطح پر اوسط درجہ حرارت 17.09 ڈگری ریکارڈ ہوا۔ ای یو کلائمٹ مانیٹر نے بتایا کہ 1940 سے رکھے گئے ریکارڈ میں 21 جولائی اب تک کا گرم ترین دن ہے۔ اس سے پہلے 6 جولائی 2023 کو گرم ترین دن کا ریکارڈ بنا تھا۔ رپورٹ کے مطابق 6 جولائی 2023 کو عالمی سطح پر اوسط درجہ حرارت 17.08 ڈگری ریکارڈ ہوا تھا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا میں گرم ہوتی آب و ہوا کی وجہ سے مستقبل میں گرمی کے نئے ریکارڈ بنیں گے اور دنیا کو اس حوالے سے مزید سنجیدگی سے سوچنا ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔