سی ڈی اے کا بھیکہ سیداں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن

سی ڈی اے کا بھیکہ سیداں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن

F-11 مین سی ڈی اے کی کمرشل زمین پرقائم 2 کباڑ خانے 13 کمرے اور 25 چار دیواریاں گرا دی گئیں

اسلام آباد: سی ڈی اے نے چیف کمشنر وچیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پرکاروائی کرتے ہوئے بھیکہ سیداںF-11 مین سی ڈی اے کی کمرشل زمین پرقائم غیر قانونی تعمیرات جن میں 2 کباڑ خانے 13 کمرے اور 25 چار دیواریوں کو گرادیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے سردار محمد اصف کی نگرانی میں آپریشن کا انعقاد کیا گیا۔
آپریشن میں سی ڈی اے لینڈ اور انفورسمنٹ کے علاوہ آئی سی ٹی پولیس نے شرکت کی۔آپریشن کے نتیجے میں 20 کنال سرکاری اراضی واگزار کرائی گئی ۔
چئیرمین سی ڈی اے نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سرکاری اراضی پر کی گئی تعمیرات کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

About Rizwan Malik

Scroll To Top