فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پانچ روزہ چیمپین شپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں ہوگی،خالد بشیر
اسلام آباد:پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام جشن آزادی بین الصوبای باسکٹ بال چیمپین شپ دس اگست سے کھیلی جاے گی۔ پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل خالد بشیر کے مطابق جشن آزادی کو بھر پور انداز میں منانے کیلے پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پانچ روزہ چیمپین شپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں منعقد کی جا رہی ہے جس کا فانل 14اگست کو کھیلا جاے گا۔ انہوں نے بتایا کہ جشن آزادی بین الصوبای باسکٹ بال چیمپین شپ میں مینز اور وویمنز مقابلے ہونگے جس میں پنجاب، خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور اسلام آباد کی ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی جس میں 170سے زاد کھلاڑی اور آفیشلز شرکت کرینگے جبکہ جشن آزادی کے موقع پر چیمپین شپ کے شاندار انعقاد کیلے تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی گی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیڈریشن ملک میں باسکٹ بال کے کھیل کے فروغ کیلے کوشاں ہے۔