اسلام آباد:ینگ انجینئرز الائنس پاکستان (YEAP) نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ آنے والے پاکستان انجینئرنگ کونسل (PEC) کے انتخابات میں کسی بھی ایک مخصوص پینل کی حمایت نہیں کرے گا۔(YEAP)
کے بانی انجینئر عبدالحسیب منصوری کے مطابق YEAP نے ایک مشترکہ اجلاس میں فیصلہ کیا ہے کہ وہ پاکستان انجنئیرز کونسل کے آنے والے انتخابات میں کسی بھی فرد یا پینل کی اندھا دھند حمایت نہیں کرے گی۔ YEAP نوجوان انجینئرز کے باہمی اتفاق رائے کے بعد حتمی امیدواروں کا فیصلہ کرے گا۔
عبدالحسیب منصوری نے کہا کہ YEAP مختلف پینلز کے مختلف امیدواروں کی پروفائل (ساکھ، کارکردگی اور سابقہ ریکارڈ) کی بنیاد پر انکی حمایت کا اعلان کرے گی۔عبدالحسیب منصوری نے مزید بتایا کہ YEAP نوجوان انجینئرز کے تربیتی پروگرامز پر توجہ مرکوز کرے گی، ینگ انجینئرز کے لیے مفت ٹریننگ اور ان کی جاب کے لیے اقدامات کرے گی۔ انہوں نے پچھلے PEC انتخابات میں کم ٹرن آٹ پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ آنے والے PEC انتخابات 2024-27 میں بہتر ووٹنگ ٹرن آٹ کو یقینی بنانے کی کوششیں کی جائیں گی۔
انجینئر سید محمد حسن نقوی (کو-فانڈر) نے کہا کہ ہم مختلف گروپس اور پینلز کے ساتھ رابطے میں ہیں اور لوگ ہمیں اپنی پروفائلز بھیج رہے ہیں ان پر رائے شماری کے ساتھ فیصلہ کیا جائے گا۔
لیکن ہمارا مشترکہ مقصد نوجوان انجینئرز کو مضبوط بنانا اور ان کو ترقی دلانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان انجنئیرنگ کونسل کے انتخابات 2024-27 کے لیے پینل کا اعلان بہت جلد کردیا جائے گا۔