بہترین صحافتی خدمات پر رسجا کی جانب سے سنئیر صحافیوں کو تعریفی ایوارڈ

بہترین صحافتی خدمات پر رسجا کی جانب سے سنئیر صحافیوں کو تعریفی ایوارڈ


بنگلہ دیش سے آئے صحافی محمد اعصام اور کراچی کے سنئیر سپورٹس جرنلسٹ وزیرعلی قادری تعریفی ایوارڈ کے حقدار ٹھہرے

راولپنڈی ( نمائندہ خصوصی )راولپنڈی اسلام آباد اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن (رسجا) کے زیر اہتمام راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان بنگلا دیش ٹیسٹ سیریز کے دوران چائے کے وقفے کے دوران ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بنگلا دیش سے آئے ہوئے صحافی محمد اعصام اور کراچی کے سینئر اسپورٹس جرنلسٹ سید وزیر علی قادری کی خدمات پر انہیں تعریفی ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بنگلا دیشی صحافی محمد اعصام نے رسجا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اسپورٹس جرنلسٹس دونوں ملکوں کے درمیان ایک مثر رابطے کا بہترین ذریعہ ہیں ۔ کراچی سے آئے ہوئے سینئر اسپورٹس جرنلسٹ سید وزیر علی قادری نے کہا کہ رسجا حقیقی معنوں میں اسپورٹس جرنلسٹس کی حقیقی نمائندہ تنظیم ہے۔ اس موقع پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیا ایکریڈیشن کے ہیڈ شکیل خان اور رسجا کے چیرمین شکیل اعوان نے دونوں اسپورٹس جرنلسٹس کو ایوارڈ دئیے تقریب سے رسجا کے صدر ناصر اسلم راجہ اور سیکرٹری طاہر نصیر ملک نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا ۔

About Rizwan Malik

Scroll To Top