پی ٹی آئی کے سابق رکن اسمبلی فہیم خان سعودی عرب میں گرفتار

پی ٹی آئی کے سابق رکن اسمبلی فہیم خان سعودی عرب میں گرفتار

گرفتاری خانہ کعبہ کے سامنے عمران خان اور نو مئی کے حوالے سے ویڈیو بنانے پر عمل میں آئی

اسلام آباد / کراچی:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رکن قومی اسمبلی فہیم خان کو سعودی عرب میں گرفتار کرلیا گیا ہے ۔
فہیم خان پر الزام ہے کہ انہوںنے خانہ کعبہ کے سامنے کھڑے ہو کر سیاسی وڈیو بنائی اور مقاماتِ مقدسہ کو سیاسی مفادات کیلئے استعمال کرنے کی کوشش کی۔PTI کے وکیل رہنما نعیم پنجوتھہ نے گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے۔
تحریک انصاف کی جانب جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سابق رکن قومی اسمبلی فہیم خان کو سعودی عرب میں عمرہ ادائیگی کے دوران حراست میں لے لیا گیا۔پی ٹی آئی کراچی نے الزام عائد کیا ہے کہ حکومت کی ایما پر سابق ایم این اے فہیم خان کو گرفتار کیا گیا ہے۔
حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ سابق و موجودہ فارم 45 کے ایم این اے ہمارے بھائی فہیم خان کو سعودی عرب میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ہم ان کی فیملی سے رابطے میں ہیں اور ان کی رہائی کے لئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لارہے ہیں۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ فہیم خان کو خانہ کعبہ کے سامنے کھڑے ہو کر اپنے کپتان عمران خان کے لئے ویڈیو پیغام جاری کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔

About Rizwan Malik

Scroll To Top