بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کو ناکام کرنے کی منصوبہ بندی  ہے: وزیر داخلہ

بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کو ناکام کرنے کی منصوبہ بندی ہے: وزیر داخلہ


دہشت گردوں کے لئے کوئی آپشن نہیں جو ریاست کو نہیں مانتے اور بندوق اٹھاتے ہیں وہ دہشتگرد ہیں ان کا بندوبست کریں گے


اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات شنگھائی تعاون تنظیم کی کانفرنس کو خراب کرنے کی منصوبہ بندی کا حصہ ہیں، بہت سے لوگوں کو تکلیف ہے کہ ایس سی او نہ ہو، ہم ایس سی او کی میزبانی کریں گے۔جمعہ کو ایوان بالا (سینٹ ) میں اظہار خیال کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ 26 اگست کو بلوچستان میں دہشتگردی کا واقعہ نارمل نہیں، یہ سب منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا۔کوئی آپریشن نہیں ہو رہا جو ریاست کو نہیں مانتے اور بندوق اٹھاتے ہیں وہ دہشتگرد ہیں ان کا بندوبست کریں گے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہمیں معلوم ہے کہ بلوچستان میں دہشتگردی کے پیچھے کون ہے، واقعے میں دو تین گروپ ملوث ہیں، یہ واقعہ شنگھائی تعاون تنظیم کی کانفرنس کو خراب کرنے کی منصوبہ بندی کا حصہ ہے، بہت سے لوگوں کو تکلیف ہے کہ ایس سی او نہ ہو، ہم ایس سی او کی میزبانی کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ سپریم ہے، کوئی آپریشن نہیں ہو رہا جو ریاست کو نہیں مانتے اور بندوق اٹھاتے ہیں وہ دہشتگرد ہیں ان کا بندوبست کریں گے، جو ریاست پاکستان کو مانتے ہیں ان کو سر پر بٹھائیں گے اور ان کے معاملات کو حل کرنے کی کوشش کریں گے۔
خیال رہے کہ بلوچستان میں دو روز کے درمیان دہشتگردی کے پے درپے واقعات میں سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں سمیت 54 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے تھے، آپریشن کے دوران فورسز نے درجنوں دہشتگردوں کو بھی جہنم واصل کیا تھا۔
یاد رہے کہ بلوچستان میں دہشتگردی کے متعدد واقعات کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزرا کے ہمراہ کوئٹہ کا ایک روزہ دورہ کر کے ہنگامی اجلاس بھی طلب کیا تھا جس میں انہوں نے دہشتگردوں سے کسی قسم کی رعایت نہ برتنے کے عزم کا اعادہ کیا تھا۔

About Rizwan Malik

Scroll To Top