منال کے بعد ڈیرہ دری ہوٹل بھی سیل

بعض مقامی افراد کی طرف سے مزاحمت کی کوشش کی گئی جو ناکام رہی

اسلام آباد:اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے منال کے بعد وفاقی دارالحکومت کے مشہور گاوں شاہ اللہ دتہ کے علاقے میں غیرقانونی طورپر تعمیرشدہ ڈیرہ دری ہوٹل کو سیل کردیاہے۔ بعض مقامی لوگوں کی جانب سے مزاحمت کی گئی لیکن ہوٹل کو باقاعدہ طور غیرقانونی قرار دیکر سیل کردیا گیا۔
یا د رہے کہ ڈائریکٹوریٹ ریجنل انوائرمنٹ کی جانب سے ڈپٹی کمشنراسلام آباد،ایس ایسپی آپریشن اسلام آباد پولیس ،ڈائریکٹر انفورسمنٹ کو گذشتہ روز ایک مراسلہ لکھاگیاتھا جس میں انتظامیہ کو غیر قانونی تعمیرات و تجاوزات کے خلاف اپریشن کرنے کے لئے پولیس اے ٹی ایس سکواڈ اور اے آر یو سکوارڈ کے علاوہ مجسٹریل کور کے لئے کہا گیا تھا۔
گذشتہ روز ہونے ولے آپریشن میں انوائرمنٹ۔انفورسمنٹ ۔بی سی ایس۔مقامی گولڑہ پولیس اور سی ڈی ایسئنیر سپیشل مجسٹریٹ نے حصہ لیا اور غیر قانونی طور تعمیرشدہ ڈیرہ دری ہوٹل کو سیل کردیا گیا۔اس موقع پر بعض مقامی افراد کی طرف سے مزاحمت کی کوشش کی گئی جو ناکام رہی۔

About Rizwan Malik

Scroll To Top