غربت کی ماری ماں نے کھانا مانگنے والے بچوں کو زہر کھلا دیا

غربت کی ماری ماں نے کھانا مانگنے والے بچوں کو زہر کھلا دیا

فیصل آباد کا رہائشی توقیر احمد مزدوری کے لئے منڈی بہائوالدین گیا لیکن کام نہ ملا
خرچہ نہ ملنے پر بجلی کا میٹر اتر گیا،بار بار روٹی کے تقاضوں پر ماں نے تنگ آکر بچوں زہر دے کر خاموش کرادیا


فیصل آباد: فیصل آباد میں غربت کی ماری سگی ماں نے پرائے معاشرے میں اپنے ہی جگرکے ٹکڑوں کو زہر دے دیا۔مہوش کا شوہر توقیر احمد فیصل آباد میں محنت مزدوری نہ ملنے پرکام کی تلاش میں منڈی بہائوالدین گیا لیکن کام نہ ملا مہوش نے گھر میں بجلی راشن نا ہونے کی وجہ سے فون پر شوہر سے جھگڑا کیا کہ خرچہ بھیجو دس ہزار روپے بجلی بل آیاہے واپڈاوالے بجلی میٹر اتار کر لے گئے ہیں۔ساری ساری رات بچے گرمی میں روتے ہیں۔ دو دن سے گھر میں آٹا تک نہیں ہے۔ بچے بھوکے ہیں میں انہیں بھوکا نہیں دیکھ سکتی ہوں۔ تم بس جیسے بھی کرو پیسے بھیجو۔شوہر نے کہا ابھی مجھے کام نہیں ملاجیسے ہی کام ملے گا میں پیسے بھیج دونگا۔کہیں سے ادھار لے لو ادھار اب کوئی نہیں دیتا۔
بچے بار بار روٹی مانگتے تھے مہوش سے بچوں کی فریاد سنی نہ گئی لہذہ اپنے تین بیٹوں سات سالہ سفیان احمد، پانچ سالہ سبحان احمد اور دس سالہ محمد اویس کو پانی کے ساتھ گندم میں رکھنے والی گولیاں کھلا دیں۔ جنہیں حالت غیر ہونے پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال ملکوال لے جایا گیا۔ جہاں محمد اویس کو طبی امداد کے بعد بچا لیا گیا جبکہ سفیان اور سبحان کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منڈی بہاالدین منتقل کردیا گیا۔ لیکن وہاں سے بھی انہیں تشویشناک حالت کے باعث لاہور ریفر کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکے۔
پولیس تھانہ ملکوال نے ملزمہ کو گرفتار کر کے لاشیں پوسٹمارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال ملکوال منتقل کر دیں۔

About Rizwan Malik

Scroll To Top