اپنا گھر بنانے کے خواہشمند افراد کے لیے اچھی خبر

اپنا گھر بنانے کے خواہشمند افراد کے لیے اچھی خبر

لاہور:وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے گزشتہ دنوں صوبے کے عوام کے لیے اپنی چھت اور اپنا گھر پروگرام متعارف کرایا تھا جس کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے آئی ہیں۔اس حوالے سے اخوت کے بانی اور چئیرمین ڈاکٹر امجد ثاقب نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر مریم نواز نے بھی ڈاکٹر امجد ثاقب کی سربراہی میں اخوت کی سماجی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں لو کاسٹ ہائوسنگ پروگرام کا آغاز ہو چکا ہے، جس کا ہر سال دائرہ کار بڑھایا جائے گا اور صوبے میں کم آمدن والے لوگوں کیلیے اپنی چھت کے خواب کو پورا کرینگے۔مریم نواز نے کہا کہ اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام بغیر سود کے ملکی تاریخ کا پہلا بڑا پراجیکٹ ہوگا اور اس پروگرام میں تین پلان کے تحت پراجیکٹ لانچ کیے جا رہے ہیں۔پروگرام کے تحت دیہات میں 10 مرلے تک اور شہروں میں 5 مرلے تک کا مکان بنوانے کے خواہش مند 15 لاکھ تک قرض لے سکتے ہیں، جس کو 14 ہزار روپے ماہانہ قسط کی صورت میں واپس کرنا ہوگا۔
انہوں نے بتایا کہ بڑے شہروں میں سرکاری زمینوں پر 4 منزلہ فلیٹس تعمیر کریں گے اور یہ فلیٹ بھی قرعہ اندازی کے ذریعے آسان اقساط پر لوگوں کو فراہم کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ پرائیویٹ ہائوسنگ اسکیموں میں 3 سے 5 مرلے تک بھی گھر بنا کر دیے جائیں گے۔ پرائیویٹ ہاسنگ پراجیکٹ میں حکومت ہر گھر کے لیے 10 لاکھ تک سبسڈی دے گی۔
وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کا بنیادی مقصد مالی طور پر کمزور طبقوں کو اپنی رہائش فراہم کرنا ہے۔ عوام کو حکومتی سبسڈیز دیں گے جب کہ منصوبے میں پائیدار اور ماحول دوست گھروں کی تعمیر کو فروغ دیا جائے گا۔ اس منصوبے سے لاکھوں افراد کو روزگار بھی ملے گا۔
ملاقات کے دوران اخوت کے چئیرمین نے وزیراعلیٰ مریم نواز کو انہیں بجلی بلوں میں عوامی ریلیف اور اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام پیش کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔

About Rizwan Malik

Scroll To Top