اتباع رسول کامیابی کا زینہ ہے ، ایس ایچ اوجاوید سلہریا

اتباع رسول کامیابی کا زینہ ہے ، ایس ایچ اوجاوید سلہریا


راولپنڈی : اتباع رسولکامیابی کا زینہ ہے اللہ اور اسکے محبوب کے ذکر کی محافل میں شرکت باعث رحمت و برکت ہیں جلوس عید میلاد النبیمیں مرکزی جلوس میلاد کمیٹی راولپنڈی کینٹ سے رابطے میں رہیں گے اور جلوس عیدمیلاد النبی کی فول پروف سیکورٹی یقینی بنائی جائے گی ان خیالات کا اظہار ایس ایچ اور تھانہ آرے بازارملک جاوید سلہریا نے مرکزی جلوس میلاد کمیٹی راولپنڈی کینٹ کے صدر سید قاسم حسنین شاہ اور ناظم اطلاعات محمد عامر صدیقی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ آقائے دوجہاں تاجدار مدینہ حضور بنی کریم کا جشن ولادت مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائیگا اس مو قع پر مرکزی جلوس میلاد کمیٹی کینٹ کے عہدیداران نے ایس ایچ او کو جلو س عید میلاد النبی ۖ کے پروگراموں کے حوالے سے آگاہ کیا جس پر انہوں نے مکمل تعاون کی یقن دہانی کرائی ۔

About Rizwan Malik

Scroll To Top