پروفیسر ڈاکٹر قیصرالزمان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ٹیکسلا کے وی سی کے مضبوط امیدوار

پروفیسر ڈاکٹر قیصرالزمان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ٹیکسلا کے وی سی کے مضبوط امیدوار


ٹیکسلا:پروفیسر ڈاکٹر قیصر الزمان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے وائس چانسلر کے مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر قیصر الزمان کا تعلق اٹک سے ہے اور وہ اس وقت قائمقام وائس چانسلر کے طورپر کام کر رہے ہیں۔بیان کیا جاتا ہے کہ طلباء کی اکثریت پروفیسر ڈاکٹر قیصر الزمان کو ہی وائس چانسلر کے عہدے پر دیکھنا چاہتی ہے اور انہوں نے گورنر پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈاکٹر صاحب کو مستقل وائس چانسلر تعینات کیا جائے۔
یاد رہے کہ آپ نے اپنے سابقہ دور میں بھی یونیورسٹی کے لیے بے پناہ کام کیا جس میں تحصیل جنڈ ضلع اٹک کے کیمپس کا اعلان بھی شامل ھے۔مبینہ طور پر اٹک کے عوام نے بھی گورنر پنجاب سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ ڈاکٹر صاحب جو اٹک کی ہر دلعزیز اور قابل شخصیت ہیں انہیں ہی یونیورسٹی کا مستقل وائس چانسلرتعینات کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

About Rizwan Malik

Scroll To Top