پاکستانی کرکٹ ٹیم کی تاریخی شکستوں کا سلسلہ  رک نہ سکا

پاکستانی کرکٹ ٹیم کی تاریخی شکستوں کا سلسلہ رک نہ سکا


بنگلہ دیشن کے بعد انگلینڈ نے بھی تاریخ رقم کر دی پاکستان کو ایک اننگز اور 47 رنز کے بڑے مارجن سے ہرایا
کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا کہ کوئی ٹیم پہلی اننگز میں 500 سے زائد رنز بنانے کے باوجود ہار گئی
پہلی اننگز میں 556 رنز بنانے والی ٹیم دوسری اننگز میںانگلش بولرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی
لوآپ اپنے دام میں صیاد آگیا،پاکستان نے شکست سے بچنے کے لئے ڈیڈ وکٹ بنائی اور یہی فیصلہ گلے پڑھ گیا
فتح پاکستان اور شان مسعود سے روٹھ گئی ،بطور کپتان مسلسل چھٹا ٹیسٹ ہارے کرٹ بورڈ کا جنوبی افریقہ کے خلاف نیا کپتان لانے کا فیصلہ

ملتان:ہاکی کے بعد اب پاکستان کی کرکٹ بھی شدید زوال کا شکا رہے،ملتان کے پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو ایک اننگز اور 47 رنز کے بڑے مارجن سے ہرادیا ہے۔کرکٹ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کوئی ٹیم میچ کی پہلی اننگز میں 500 سے زائد رنز بنانے کے باوجود شکست سے دوچار ہوئی ہے۔ پاکستان پہلی اننگز میں 500 سے زائد رنز بناکر ٹیسٹ اننگ سے ہارنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پہلی اننگز میں پاکستان نے 556 رنز بنائے جس کے جواب میں انگلینڈ نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 823 رنز بناکر اننگز ڈکلئیر کردی تھی۔مہمان انگلش ٹیم نے پاکستان کیخلاف 267 رنز کی برتری حاصل کرلی تھی۔
دوسری اننگز میں قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور محض 220 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی، یوں گرین شرٹس کو اننگ اور 47 رنز سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔قومی ٹیم کے ابتدائی 6 بلے باز محض 82 کے مجموعے پر پویلین لوٹے، جس میں کپتان شان مسعود 11، صائم ایوب، 25، عبداللہ شفیق صفر، بابراعظم 5، سعود شکیل 29 اور محمد رضوان 10 رنز بناسکے تھے۔
تاہم آغا سلمان اور عامر نے ساتویں وکٹ کی شراکت میں 109 کی پارنٹرشپ قائم کی لیکن دیگر کوئی کھلاڑی ان کاساتھ نہ دے سکا۔ 109 رنز کی شراکت داری بھی شکست کا مقدر نہ بدل سکی۔
پاکستان نے ملتان ٹیسٹ میں ٹیم مسلسل چھ ٹیسٹ ہاری ہے۔ انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کیساتھ ٹیسٹ کرکٹ میں بدترین ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔
یا د رہے کہ شان مسعود کی کپتانی میں آسٹریلیا میں 0-3، ہوم سیریز میں بنگلادیش کے خلاف 0-2 اور انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں بدترین شکست ہوئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں پی سی بی نے نیا کپتان لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے کپتا ن کے لئے سلمان علی آغا اور محمد رضوان کے نام زیرِ غور ہیں۔

About Rizwan Malik

Scroll To Top