جاوید شہزاد آہوں اور سسکیوں میں‌سپرد خاک

جاوید شہزاد آہوں اور سسکیوں میں‌سپرد خاک

نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں صحافیوں اور سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت

اسلام آباد:اوصاف براڈ کاسٹنگ نیٹ ورک اور روزنامہ اوصاف کے چیف رپورٹرسنئیر صحافی جاوید شہزاد کو آہوں اور سسکیوں میں سپرد خا کر دیا گیاجاوید شہزاد اتوار کو اچانک حرکت قلب بند ہو جانے کے باعث اپنے خالق حقیقی سے جاملے تھے.ان کی نماز جنازہ تیرہ جنوری بروزپیر کو دن گیارہ بجے چوہڑ ہڑپال کے بڑے قبرستان میں‌ادا کی گئی. نماز جنازہ میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد، سابق وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جمال ناصر سیاسی اور سماجی رہنمائوں اور سنئیر صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی. مرحوم کے چھوٹے بھائی خرم شہزاد نے ان کی نماز جنازہ پڑھائی.

About Rizwan Malik

Scroll To Top