تاجر جو صارفین کے مسائل کے حل کے لئے دن رات ایک کرتے ہیں ، ان کے مسائل حل کرنے والا کوئی نہیں
تاجروںکو عزت اور تحفظ دینے کے ساتھ ساتھ انہیںاسلام آباد چیمبر کا رکن بھی بنائیں گے،.سی پیک فورم میںاظہار خیال
اسلام آباد)فورم رپورٹ:محمد رضوان ملک(تاجرجوپورے ملک کو چلاتے اور صارفین کی سہولت کے لئے اشیائے ضروریہ ان کی دہلیز پر پہنچاتے ہیں ان کے مسائل عرصے سے حل طلب ہیں.یعنی جو سب کے مسائل حل کرتے ہیں ان کے مسائل حل کرنے والا کوئی نہیں ،ہم تاجروں کو درپیش انہی مسائل کے حل کے لئے میدان میں آئے ہیں،ہمارا بنیادی ماٹو تاجروںکو عزت دلوانا ہے.باالخصوص G13 اور G/14 کے تاجروںکودرپیش مسائل کا حل ہماری اولین ترجیحہے.
ان خیالات کا اظہار تاجرویلفئیر گروپ کے رہنمائوں چئیرمین کے امیدوار اختر علی خان،صدر کے امیدوار واجد گجراور جنرل سیکرٹری کے امیدوار واصف حمید اعوان اور دیگر نے روزنامہ سی پیک فورم میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا. انہوں نے کہا ہمارا انتخابی نشان فاختہ ہے جو امن کی علامت ہے اور تاجروں کو امن اور عزت فراہم کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے. انہوں نے کہا کہ تاجران اور مالکان کے درمیان منصفانہ لین دین کے لئے مصالحتی کمیٹی قائم کر رہے ہیں.تمام مارکیٹس کی صفائی اور نکاسی آب کے نظام کو بہتر کرنے کے لئے اقدامات کریں گے.تمام مارکیٹس اور سیکٹر کی چوبیس گھنٹے سیکورٹی کو یقینی بنائیں گے.مارکیٹس میں پارکنگ کے نظام کو بہتر بنایا جائے گا.
انہوں نے بتایا ہماری کوشش ہوگی کہ تاجروںکے مسائل کے حل کے لئے تمام متعلقہ ادارے سیکٹر کے اندر کھلی کچہریوں کا اہتمام کریں تاکہ ان کے مسائل بروقت حل ہوں.خاص طور پر ہائوسنگ اتھارٹی کو پابند کیا جائے گا کہ وہ ماہانہ بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد کرے تاکہ تاجروںکے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں .
