جرنلسٹ فائونڈیشن کے زیر اہتمام تعزیتی ریفرنس،جاوید شہزاد و دیگر مرحومین کو خراج عقیدت پیش کیا گیا
قاری آصف ، محمد جمیل جمیل،مہتاب فاطمہ نے گلہائے عقیدت پیش کئے،علامہ ہاشم حقانی نے دعا کروائی
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)موت سے انکارممکن نہیں سب نے اپنی اپنی باری پر چلے جانا ہے،صحافی اس ملک کا سرمایہ ہیں،سینئر صحافی جاوید شہزاد ، سینئر فوٹو جرنلسٹ چچامظہر کی وفات جڑواں شہر کے صحافیوں کیلئے بڑا صدمہ ہے، ان کی بے لوث خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی شخصیت اور مرکزی رہنما عوام پاکستان پارٹی چوہدری انعام ظفر نے جرنلسٹ فا ئو نڈیشن کے زیر اہتمام پنجاب آرٹس کونسل راولپنڈی میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا انہوں نے کہاکہ جن صحافیوں کے قریبی رشتے اس دنیا فانی سے رخصت ہو گئے ہیں ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں یہاں سب ان کے دکھ کو کم کرنے کیلئے اکھٹے ہو ئے ہیں،انہوں نے جرنلسٹ فا ئونڈیشن کے 7 خوش نصیبوں کو عمرہ (پیکیج)کروانے کا اعلان کیا ، جے ایف کی صحافیوں کیلئے کی جانے والی کاوشیں قابل ستائش ہیں،معروف نعت خوانوں قاری آصف الخیری ، محمد جمیل جمیل ،مہتاب فاطمہ نے گلہائے عقیدت پیش کئے،علامہ ہاشم حقانی،
ڈائر یکٹر پنجاب آرٹس کونسل سجادحسین صدر جرنلسٹ فا ئونڈیشن ذوالفقار ملک، جنرل سیکرٹری رفاقت حسین،جوائنٹ سیکرٹری ظہیر عالم و دیگر نے بھی خطاب کیا،ریفرنس میں ثمینہ شعیب آرگنائزرشعبہ خواتین میٹرو پولیٹن راولپنڈی عوام پاکستان پارٹی ، سردار نذیر کشمیری آرگنائزر میٹرو پولیٹن راولپنڈی عوام پاکستان پارٹی سمیت سیاسی ،سماجی، صحافتی شخصیات نے شرکت کی۔تعز یتی ریفرنس میں جاوید شہزاد(اے بی این،اوصاف) مرحوم، چیئرمین جے ایف گلف ریجن سردار بشیر برقی مرحوم،سردار حفیظ(جنگ)کی والدہ،چچا مظہر فوٹو جرنلسٹ (مرحوم)، ایم شفیق(دنیا) کی اہلیہ،خواجہ شفقت(سینئر صحافی)کی بھابھی ،ہارون کمال راجہ(جہان پاکستان)کی خالہ،نثار احمد(سابق صدر ربجا)کی ہمشِیرہ،غلام مصطفی ہاشمی کے ماموں،ثاقب بشیر (سینئر صحافی)کی اہلیہ،ریاض اختر(نوائے وقت)کی بھانجی،بشیر ملک(اے ون ٹی وی )کی ہمشِیرہ، کامران کھوکھر(طاس)کے والد،راجہ کامران کے بھائی،نصرت حارث(جی ٹی وی )کے والد اور سسر ،چوہدری اکر م کاشمیری (کالم نگار) کی بیٹی،شوکت ستی(ربجا) کے چھوٹے بھائی،رائو احسان الحق کی والدہ،نعمان صادق(ربجا)کے ماموں،اعجاز کھوکھر کی ہمشِیرہ، ہاشم حقانی کے والد اور سسر،آئوش اعون (تعمیل) کی کزن ،افتخار احمد(ڈی ٹی وی یوایس اے)کی والدہ،نورفاطمہ(ڈی سپورٹس)کے والد،تابندہ گل(دیسی اردو ٹی وی کے والد کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ریفرنس کے اختتام پرممتاز عالم دین علامہ محمد ہاشم حقانی سربراہ ادارہ کنزالایمان اسلام آباد نے مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے د عا کروائی۔