ماضی میں بھارت اور نیوزی لینڈ دونوں ایک ایک بار چیمپئینز ٹرافی جیت چکے ہیں
سیمی فائنلز میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو جبکہ بھارت نے آسٹریلیا کو آئوٹ کلا س کر دیاتھا
ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہنے اور پول میچ میں نیوزی لینڈ کو ہرانے پر بھارت کو نیوزی لینڈ پر نفسیاتی برتری حاصل ہے
نورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنل قریبا یک طرفہ رہے تھے بھارت نے آسٹریلیا کو باآسانی چاروکٹوں سے جبکہ نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو 50 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی تھی
لاہور:آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کا فائنل 9 مارچ بروز اتوار کو دبئی میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے آسٹریلیا کوچار وکٹوں سے باآسانی ہرایا تھا اور دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو 50 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی تھی ۔
بھارت جو اس ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہا ہے اور جس نے اپنے تمام میچ دبئی میں کھیلے تھے۔سیمی فائنل میں اس کی کامیابی کے ساتھ ہی آئی سی سی چمپئینزٹرافی کا فائنل بھی پاکستان سے دبئی منتقل ہو گیا تھا کیونکہ بھارتی ٹیم نے چمپئینز ٹرانی کھیلنے کے لئے پاکستانی آنے سے انکار کر دیا تھا ور تب یہ فیصلہ ہو اتھا کہ بھارت اپنے تمام میچز دبئی میں کھیلے گا۔
بھارتی ٹیم کو نیوزی لینڈ پر یہ برتری بھی حاصل ہے کہ بھارت قبل ازیں نیوزی لینڈ کو پول میچ میں شکست دے چکا ہے ۔اس ایک شکست کے علاوہ نیوزی لینڈ بھی ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہا ہے۔ اس صورت حال کو دیکھتے ہوئے بھارتی ٹیم کو فائنل میںنیوزی لینڈ پر نفسیاتی برتری حاصل ہوگی تاہم دونوں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے۔
ماضی میں دونوں ٹیمیں ایک ایک بار چمپئینز ٹرافی کا فائنل جیت چکی ہیں۔نیوزی لینڈ نے 2000 ء کے فائنل میں بھارت کو ہرایا تھا جبکہ بھارت نے 2013 ء میں فائنل میں انگلینڈ کو شکست دی تھی۔