کرائسٹ چرچ میںنیوزی لینڈ سے شکست کا آنکھوںدیکھا حال
بڑی تعداد میںمیچ دیکھنے آئے پاکستانی تماشائی حسرت و یاس کی تصویر بنے بیٹھے رہے
ایک رنز پر تین بیٹر آئوٹ ہونے کے بعد خدشہ پیدا ہوگیا تھا کہ شائد گیارہ کھلاڑی 11رنز بھی نہ بناسکیں
پاکستانی بیٹرز وکٹ پر رک کر سکور کرنے کی بجائے ٹلے مارتے رہے خوشد ل شاہ کے ٹلے کچھ دیر چل گئے
کھیل کے انداز سے لگتا تھا کہ دنیائے کرکٹ کی سب سے کمزور اور نان پروفیشنل ٹیم نیوزی لینڈ کے مدمقابل ہے
ابرار احمد فاسٹ بولرز سے اس قدر خوفزدہ تھے کہ وکٹیںچھوڑ کر ہوا میںبلا گھماتے اور آئوت ہونے کی کوشش کرتے رہے
اسلام آباد(رپورٹ :محمد رضوان ملک)کرائسٹ چرچ میںنیوزی لینڈاور پاکستان کی کرکٹ ٹیموںکے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈنے توقع سے بھی زیادہ برے طریقے سے پاکستان کو شکست دی.بڑی تعداد میںمیچ دیکھنے آئے پاکستانی تماشائی حسرت و یااس کی تصویر بنے بیٹھے رہے اور پورے میچ کے دوران کسی بھی موقع پر پاکستانی پرچم لہرانے کا موقع نہ ملا.
میچ کے بعد اکثر مایوس تماشائیوںکا کہنا تھا کہ پاکستان کے قومی کھیل ہاکی کے بعد کرکٹ کا بھی جنازہ تیار ہے بس تدفین ہونا باقی ہے. پاکستانی کرکٹرز نے شائقین کو سخت مایوس کیا.
دونوںنئے اوپنر زیرو پر پویلین واپس لوٹ گئے ایک سکور پر تین وکٹیں گرنے کے بعد خوف پیدا ہوگیا تھا کہ شائد گیارہ کھلاڑی گیارہ رنز بھی نہ بنا سکیں.پاکستانی بیٹرزکوئی بھی مناسب شاٹس کھیلنے کی بجائے ٹلے مارنے پر اکتفا کر تے رہے باقیوںکے ٹلے تو نیوزی لینڈ کے بولرز کے سامنے چل نہ سکے البتہ خوشدل شاہ کے چند ٹلے چل گئے اور وہ 32 سکور کرنے میںکامیاب ہوگئے لیکن ٹلے آخر کب تک چلتے اور زوردار ٹلہ مارنے کی کوشش میںکیچ آئوٹ ہو گئے.
میچ کے دوران پاکستانی بیڑز کا ایک ہی کام تھا زور سے بلا گھما دیناباقی گیند بلے پر آرہی ہے کہ نہیں کہاں اور کس طرف جارہی ہے اس سے ان کو کوئی سروکار نہ تھا.
آٹھویں نمبر پر آنے والے بیٹر ابراراحمد تو فاسٹبولرز سے اس قدر خوفزدہ تھے کہ ان کے اندر وکٹ کے سامنے کھڑا ہونے کی بھی ہمت نہ تھی وہ ساری وکٹس چھوڑ کر پیچھے ہٹ کر بلا گھماتے تھے.
جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ گیارہ کھلاڑی پورے بیس اور بھی نہ کھیل سکے اور پوری ٹیم محض 91 کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئی دوسری طرف نیوزی لینڈ کے بیٹرز نے کھل کر پاکستانی بولرز کی پٹائی کی اور ایک وکٹ کے نقصان پر مطلوبہ حدف پورا کر لیا جبکہ ابھی دس اور کا مزید کھیل باقی تھا.
نیوزی لینڈ میںموجود پاکستانیوںکی طرح ملک کے اندر موجود پاکستانی بھی نیند خراب ہونے پر پاکستانی کھلاڑیوںکو کوستے رہے. یاد رہے کہ پاکستان میں اکثر روزہ دار صبح سحری کے بعد تھوڑا ریسٹ کرتے ہیںلیکن صبح چھ بجے میچ ہونے ک باعث روزہ دار سونے کی بجائے میچ دیکھتے رہے روزہ داروںکو دہری تکلیف اٹھانا پڑی ان کی نیند بھی خراب ہوئی اور پاکستان میچ بھی ہار گیا.