او آئی سی  اسٹئیرنگ کمیٹی کا چھٹا اجلاس اسلام آباد میں اختتام پزیر

او آئی سی اسٹئیرنگ کمیٹی کا چھٹا اجلاس اسلام آباد میں اختتام پزیر

شرکاء کا باہمی تعاون اور اتفاق رائے کے ساتھ رُکن ممالک میں سائنس ٹیکنالوجی و جدت ایجنڈا 2026 کے نفاز پر زور

اسلام آباد:اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک میں سائنس ٹیکنالوجی و جدت ایجنڈا برائے 2026 کے لیے قائم کردہ اسٹئرنگ کمیٹی کا دو روزہ اعلی سطحی اجلاس کامسٹیک سیکرٹریٹ اسلام آباد میں اختتام پزیر ہوگیا۔ اجلاس میں سعودی عرب، قازقستان، ترکیہ اردن، یوگنڈا، بنگلہ دیش، ملائیشیا اور پاکستان سمیت 15 معروف OIC اداروں کے سربراہان اور نمائندوں نے شرکت کی۔ شرکاء نے OIC کے رکن ممالک میں سائنس، ٹیکنالوجی اور جدت کے شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
اجلاس کے اہم نتائج میں کامسٹیک کی جانب سے ایک جامع “او آئ سی ٹیکنالوجی و انوویشن پورٹل” تیار کرنے کی تجویز شامل ہے۔ یہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم رکن ممالک کے سائنسدانوں، اسٹارٹ اپس اور چھوٹے و درمیانے اداروں (SMEs) کی جدت طرازی کے حل پیش کرے گا، اور علاقائی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے ضروری ڈیٹا و تجزیات فراہم کرے گا، جیسا کہ STI ایجنڈا 2026 کا ہدف شامل ہے۔
اختتامی اجلاس میں اپنے بیان میں کوآرڈینیٹر جنرل کامسٹیک پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری نے کہا کہ“یہ اجلاس ہمارے متحدہ وژن کو ایک مرتبہ پھر عیاں کرتا ہے کہ ہم سائنس و ٹیکنالوجی کے ذریعے خوشحال او آئ سی کی تعمیر چاہتے ہیں۔ مجوزہ انوویشن پورٹل معلومات کے خلاء کو پر کرے گا، ڈیٹا پر مبنی فیصلے ممکن بنائے گا، اور ہمارے سائنسی حلقوں کی بے پناہ صلاحیت کو اجاگر کرے گا۔”
او آئ سی اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل آفتاب احمد کھوکھر نے اجلاس کے نتائج کی ستائش کرتے ہوئے کہا“اس اسٹیئرنگ کمیٹی نے STI تعاون کے عملی میکانزم کی راہ ہموار کی ہے۔ قومی سطح پر STI پالیسیوں کو نجی شعبے کی شمولیت کے ساتھ نافذ کرنا پائیدار ترقی کے لیے بے حد اہم ہے۔”انہوں نے کامسٹیک کی مسلسل کوششوں کو بھی سراہا جو او آئ سی کے STI ایجنڈا 2026 کے کامیاب نفاذ کے لیے جاری ہیں۔
یہ اقدامات تحقیقی پیداوار میں اضافہ، او آئ سی کے اندر تعاون کی حوصلہ افزائی، اور سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے صلاحیت سازی کے منصوبوں کو آگے بڑھانے کے لیے ضروری ہیں۔

About Rizwan Malik

Scroll To Top