عثمان احمد خان بزدار نے سربراہ انسپکشن ٹیم  اعجاز خان جازی کی شکایات پر سی پی او راولپنڈی کے سٹاف آفیسر اور 3 پولیس اسٹیشنز کے ایس ایچ اوز کو فوری طور پر ضلع بدر کرنے کے احکامات جاری کر دیے 

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے سربراہ انسپکشن ٹیم  اعجاز خان جازی کی شکایات پر سی پی او راولپنڈی کے سٹاف آفیسر اور 3 پولیس اسٹیشنز کے ایس ایچ اوز کو فوری طور پر ضلع بدر کرنے کے احکامات جاری کر دیے
راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے راولپنڈی سے ممبر صوبائی اسمبلی اور وزیر اعلی انسپکشن ٹیم کے سربراہ  اعجاز خان جازی نے لاہور میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار سے اہم ملاقات کی ملاقات میں اعجاز خان جازی نے وزیر اعلی پنجاب کے راولپنڈی کیلئے  اہم منصوبوں کے اعلان پر شکریہ ادا کیا اور  تعلیم،صحت، پولیس اصلاحات اور عام شہری کے مسائل کے حل کیلئے اپنی تجاویز بھی پیش کی انہوں نے پولیس کو عوام دوست بنانے اور کرپشن کے خاتمے پر زور دیتے ہوئے راولپنڈی پولیس میں تعینات ایس ایچ اوز کے جرائم پیشہ عناصر سے قریبی تعلقات کی نشاندہی کی جس پر وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے فوری طور پر سی پی او راولپنڈی کے سٹاف آفیسر مرزا زمان،ایس ایچ او پیرودھائی راجا رشید ایس ایچ او رتہ امرال ملک ساجد اور ایس ایچ او سٹی شفقت محمود کو ضلع بدر کرنے کے احکامات جاری کر دیے سردار عثمان احمد خان بزدار نے محکمہ پولیس سے کرپشن کے خاتمے کا عزم دہراتے ہوئے کہا کہ انکی حکومت پولیس اصلاحات پر خصوصی توجہ مرکوز رکھے ہوئے ہے ان کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کی پشت پناہی  اور کرپشن میں ملوث پولیس افسران کے خلاف شکایات پر فوری کاروائی کیجائے گی روایتی پولیس کلچر کا خاتمہ کرکہ پولیس کو عوام دوست بنائیں گے وزیر اعلی پنجاب  نے اعجاز خان جازی کی مثبت تجاویز کو سراہا اور وزیر اعلی انسپکشن ٹیم کے تحت سرکاری اداروں میں بہتری لانے کیلئے تجاویز کے تبادلے پر بھی اتفاق کیا

About Rizwan Malik

Scroll To Top