پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے تصدیق کی ہے کہ وہ قومی ٹیم کی کپتانی نہیں چھوڑ رہے۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کی کپتانی کا فیصلہ بورڈ نے کرنا ہے کیونکہ سارے فیصلے وہی کرتے ہیں۔
کرکٹ ورلڈکپ 2019 کے دوران قومی ٹیم کے ایونٹ سے باہر ہونے کے باوجود کھلاڑیوں کی فارمنس کو سرفراز احمد نے بہتر قرار دے دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں نے اچھا کھیل پیش کیا، ہم بد قسمتی کے ساتھ ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں نہیں پہنچ سکے۔
ایک سوال کے جواب میں سرفراز احمد نے کہا کہ پوری ٹیم ان کی اور کوچ کی مرضی سے ہی منتخب کی گئی تھی جبکہ صرف وہاب ریاض اس ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔